خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 441 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 441

441 نہیں ملی لیکن جہاں مشن بہت چھوٹے تھے یا ان کی زمین بہت تھوڑی تھی ان کو وسعت دینے کی توفیق (ضمیمہ ماہنامہ تحریک جدید اگست 1988ء) ہے۔پھر یکم جولائی 1988ء کو حضور نے کینیڈا میں نئی مساجد کی تعمیر کے لئے 25 لاکھ ڈالر جمع کرنے کی تحریک فرمائی۔چنانچہ 12 سے زائد مقامات پر نئے مراکز اور مشن ہاؤسز قائم ہو گئے۔1984 ء میں کینیڈا میں پانچ مشن ہاؤسز تھے۔دور ہجرت میں پانچ نئے مشن ہاؤسز کا اضافہ ہوا۔وہاں کے بعض پرانے مشن ہاؤسز کوفروخت کر کے ان کی جگہ بیسیوں گنا بڑے مشن ہاؤسز خریدے گئے۔مثلاً 1984 ء تک ٹورانٹو میں ایک تین بیڈ کا مشن ہاؤس تھا۔اب صورتحال یہ ہے کہ یہاں تین منزلہ مشن ہاؤس ہے جس میں 11 دفاتر ، 2 بڑے ہال اور تین بیڈ روم کا رہائشی یونٹ شامل ہے۔علاوہ ازیں 125 یکٹر زمین لی گئی ہے اور چار ملین ڈالر کی لاگت سے مسجد تعمیر ہوئی۔17 اکتوبر 1992ء کو حضور نے مسجد بیت الاسلام ٹورانٹو کا افتتاح فرمایا:۔5 اپریل 1999ء کو کینیڈا کی مسجد بیت الاسلام کے ساتھ رہائشی کالونی (Peace Village) کی تعمیر کا آغاز ہوا۔جس میں 1200 سے زیادہ احمدی آباد ہیں جس کی سڑکوں، چوراہوں اور اہم مقامات کے نام احمدی بزرگوں کے نام پر رکھے گئے ہیں اور ایک چھوٹار بوہ نظر آتا ہے۔حضور کی توجہات کے نتیجہ میں یہاں حکومتی حلقوں میں بھی جماعت بہت نیک نام اور وسیع اثر و رسوخ کی مالک ہے۔حضور کے سفروں کے دوران کئی شہروں کے میئرز نے اس دن اور ہفتہ کو احمدیہ د یک اور احمدیہ مسجد کا دن قرار دیا۔1999ء میں ”مسی ساگا (Missisaga) میں ایک نہایت ہی با موقعہ اور خوبصورت عمارت مناسب قیمت پر خریدنے کی توفیق عطا ہوئی۔جس میں 1200 افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔40 دفاتر ہیں جن میں ہر قسم کا فرنیچر موجود ہے۔ساری عمارت ایئر کنڈیشنڈ ہے اور نہایت اچھی حالت میں ہے۔یہ عمارت 19 لاکھ پچانوے ہزار ڈالر میں خریدی گئی ہے۔اس عمارت کی خرید کے لئے جماعت احمدیہ کینیڈا نے تین ماہ کے عرصہ میں 20 لاکھ ڈالر سے زائد رقم اکٹھی کی۔عورتوں نے اپنے زیورات کثرت سے پیش کئے۔USA اور Canada کے علاوہ برازیل اور گوئٹے مالا میں بھی جماعت کو مشن ہاؤسز بنانے کی