خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 440
440 کے دوسرے دن خطاب میں حضور نے اس تحریک کے ضمن میں فرمایا : میں نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ذمہ داری پانچ کی ڈال رہا ہوں مگر میری دلی تمنا ہے کہ دس ہو جائیں تو بہتر ہے۔چنانچہ دس مقامات پر نہ صرف زمین لے لی گئی بلکہ گیارہواں مرکز بھی قائم ہو گیا۔اب سال رواں میں جو مزید مراکز قائم کئے گئے یا جگہیں خریدی گئیں یا عمارتیں لی گئیں ان کو شامل کر کے یہ تعدا د خدا تعالیٰ کے فضل سے سترہ ہو چکی ہے اور بعض جگہ بڑے بڑے وسیع قبے حاصل کئے گئے ہیں اور امید ہے کہ اللہ کے فضل سے وہاں بعض نئی اور بڑی مساجد منصہ شہود پر ابھریں گی۔(ضمیمہ ماہنامہ انصار اللہ ستمبر 1987ء) اکتوبر نومبر 1987 ء میں حضور نے دورہ امریکہ کے دوران 3 مساجد کا افتتاح فرمایا اور 5 کا سنگ بنیا درکھا۔جن میں واشنگٹن اور لاس اینجلس کی مساجد کا سنگ بنیاد بھی تھا۔14 اکتوبر 1994ء کو حضور نے امریکہ میں مسجد الرحمان اور 23 اکتوبر کو مسجد صادق کا افتتاح فرمایا۔1994 ء میں ہی شکاگو میں ایک عمارت 85 ہزار ڈالر کی مالیت سے خریدی گئی۔خلافت رابعہ میں امریکہ میں مساجد اور مشن ہاؤسز کی کل تعداد 6 سے بڑھ کر 36 ہوگئی۔کینیڈا میں پانچ مشنز کے قیام کی تحریک 20 اپریل 1983ء کو حضور نے جماعت احمدیہ کینیڈا کے نام پیغام ارسال کیا اور اس میں جماعت کینیڈا کو تحریک فرمائی کہ جماعت امریکہ کی طرح وہ بھی آگے بڑھیں اور ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کمر ہمت کس لیں اور تین سال کے اندر اندر مبلغ چھ لاکھ ڈالر کینیڈا میں نئے مشن ہاؤسز اور مساجد کے قیام اور موجودہ مشن ہاؤسز کی توسیع کے لئے پیش کریں اور ہر فرد اپنی توفیق کے مطابق قربانی پیش ( الفضل یکم جون 1983ء) احباب جماعت نے اس تحریک میں والہانہ حصہ لیا۔11 مئی 1983 ء تک 204335 ڈالرز کے وعدے ہو گئے اور اب خدا تعالیٰ کے فضل سے یہ تحریک کامیابی کے مراحل طے کر چکی ہے۔1988ء کے جلسہ سالانہ پر حضور نے کینیڈا کی بابت فرمایا: کینیڈا میں جو پہلے مشن موجود تھے ان کو وسعت دی گئی ہے اگر چہ نئی جگہ میں مشن بنانے کی توفیق