خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 12 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 12

12 بدر 7 جنوری 1909ءص9,5) زبان کی تعلیم کی طرف خاص طور پر توجہ دلائی اور فرمایا کہ لوگ کہتے ہیں عربی سے کیا ہوتا ہے میں کہتا ہوں عربی سے قرآن شریف آتا ہے۔عربی سے محمد رسول اللہ کی باتیں سمجھ میں آتی ہیں۔عربی سے ابو بکر وعمر و تبع تابعین کی قدر کو پہچانا جاتا ہے۔1910ء کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ روزانہ تین دفعہ درس دیتے تھے۔اخبار بدرلکھتا ہے که حضور آجکل تین درس دیتے ہیں۔بعد از نماز صبح مسجد میں پہلے صاحبزادہ شریف احمد صاحب کو، پھر چند گریجوایٹ ہیں۔مثلاً شیخ تیمور صاحب ایم اے۔ان کو قرآن مجید پڑھایا جاتا ہے۔یہ درس خصوصیت سے لطیف ہوتا ہے۔بخاری کا درس بھی شروع ہے۔( بدر 12 مئی 1910ء ص 2 کالم 1) حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کے لئے 1913 ء میں بعد نماز فجر حضرت خلیفہ اسیح الاول نے قرآن مجید کا ایک درس دینا شروع فرمایا۔جس میں دوسرے لوگوں کو بھی شامل ہونے کی اجازت دی گئی۔علاوہ ازیں ایک درس بعد نماز عصر اور دوسرا بعد از نماز مغرب بھی جاری تھا۔( بدر 27 فروری 1913ء ص 19) الحکم 1913ء سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت خلیفہ اول قرآن مجید کا درس پانچ مرتبہ دے رہے تھے اور آپ نے مارچ 1913ء سے قرآن کے درس سے پہلے بخاری کا بھی عام درس شروع فرما دیا اور ایڈیٹر الحکم شیخ یعقوب علی صاحب تراب حضرت کے حکم سے اسے مرتب کرنے لگے۔یہ درس کئی ماہ تک اخبار بدر میں بطور ضمیمہ چھپتا رہا۔الحکم 7 مارچ 1913ء ص 10 کالم 3) تدبر و حفظ قرآن کی تحریک ایک بار حضرت خلیفہ المسیح الاول نے اپنے بعض خدام کو یہ کام سپر دفرمایا کہ وہ قرآن مجید کے اسماء افعال اور حروف کی فہرستیں تیار کریں۔اس طریق سے خدام میں قرآن مجید کی خدمت اور اس پر غور وفکر کی عادت پیدا کرنا مقصود تھا۔مولوی ارجمند خانصاحب کا بیان ہے کہ اس تحریک کے سلسلہ میں میرے حصہ میں اٹھارہواں پارہ آیا جو میں نے پیش کر دیا۔ایک بار آپ نے 12 دوستوں کو تحریک فرمائی کہ اڑھائی اڑھائی پارے یاد کر لیں۔اس طرح سبہ