خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 182 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 182

182 خصوصا حضرت منشی رستم علی صاحب ( آف مدار ضلع جالندھر) کے جذبہ ایثار وفدائیت کی مثال دیتے ہوئے فرمایا۔حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں کئی لوگ ایسے تھے جنہیں قادیان میں صرف دو تین دفعہ آنے کا موقعہ ملا اور انہوں نے اپنے دل میں یہ سمجھا کہ خدا تعالیٰ نے بڑا فضل کیا کہ ہمارا قادیان سے تعلق پیدا ہو گیا اور ہم نے زمانہ کے نبی کو دیکھ لیا۔مگر آج اس چیز کی اس قدر اہمیت ہے کہ ہماری جماعت میں سے کئی لوگ ہیں جو حضرت مسیح موعود کا زمانہ یاد کر کے بڑی خوشی سے یہ کہنے کے لئے تیار ہو جائیں گے کہ کاش ہماری عمر میں سے دس یا بیس سال کم ہو جاتے لیکن ہمیں زندگی میں صرف ایک دفعہ حضرت مسیح موعود کو دیکھنے کا موقع مل جاتا۔۔حضرت مسیح موعود کا زمانہ تو گزر گیا۔اب آپ کے خلفاء اور صحابہ کا زمانہ ہے۔مگر یا درکھو کچھ عرصہ کے بعد ایک زمانہ ایسا آئے گا جب چین سے لے کر یورپ کے کناروں تک لوگ سفر کریں گے اس تلاش اس جستجو اور اس دھن میں کہ کوئی شخص انہیں ایسا مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود سے بات کی ہو مگر انہیں کوئی ایسا شخص نہیں ملے گا۔پھر وہ کوشش کریں گے کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود سے بات نہ کی ہو صرف مصافحہ ہی کیا ہومگر انہیں ایسا شخص بھی کوئی نہیں ملے گا۔پھر وہ کوشش کریں گے کہ انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے حضرت مسیح موعود سے بات نہ کی ہو۔آپ سے مصافحہ نہ کیا ہو، صرف اس نے آپ کو دیکھا ہی ہومگر انہیں ایسا بھی کوئی شخص نظر نہیں آئے گا۔پھر وہ تلاش کریں گے کہ کاش انہیں کوئی ایسا شخص مل جائے جس نے گو حضرت مسیح موعود سے بات نہ کی ہو۔آپ سے مصافحہ نہ کیا ہو، آپ کو دیکھا نہ ہو، مگر کم سے کم وہ اس وقت اتنا چھوٹا بچہ ہو کہ حضرت مسیح موعود نے اس کو دیکھا ہو مگر انہیں ایسا بھی کوئی شخص نہیں ملے گا۔لیکن آج ہماری جماعت کے لئے موقع ہے کہ وہ ان برکات کو حاصل کرے۔( الفضل 15 اپریل 1944 ء ) صحابہ مسیح موعود کے حالات محفوظ کرنے کی تحریک سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے 27 دسمبر 1955ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر تحریک فرمائی کہ صحابہ مسیح موعود کے حالات جلد سے جلد محفوظ ہو جانے چاہئیں اور جس کو کوئی روایت پتہ لگے وہ اخبارات اور