خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 106 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 106

106 چنانچہ لجنہ اماءاللہ نے حضور کی خدمت میں درخواست پیش کی کہ ہمیں راہنمائی فرمائی جائے کہ ہم اس جہاد میں کیا خدمت سرانجام دے سکتی ہیں؟ خواتین نے ملکانہ عورتوں میں تبلیغ کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر احمدی بچوں میں بھی اشاعت اسلام کا جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا۔چنانچہ حضور کے بیٹے مرزا منور احمد صاحب جو اس وقت 5 سال کے تھے ملکا نہ علاقوں میں جانے کے لئے تیار ہو گئے۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے فرزند محمد احمد صاحب نے جن کی عمر اس وقت بارہ سال ہوگی اپنی والدہ ماجدہ حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کو لکھا کہ تبلیغ کرنا بڑوں کا ہی نہیں ہمارا بھی فرض ہے۔اس لئے جب آپ تبلیغ کے لئے جائیں تو مجھے بھی لے چلیں اور اگر آپ نہ جائیں تو مجھے ضرور بھیج دیں۔جہاں تک انسدا دارتداد کے لئے پچاس ہزار روپیہ چندہ کا تعلق تھا یہ بہت جلد جمع ہو گیا اور جماعت نے اپنی بساط سے بڑھ کر حصہ لیا۔چندہ میں شرکت کے لے ابتداء یہ شرط تھی کہ کم از کم ایک سو روپیہ چندہ دینے والے لوگ آگے آئیں۔لیکن بعد میں غریب احمدیوں کی درخواست پر حضور نے یہ شرط اڑا دی اور غریبوں کو بھی اس ثواب میں حصہ لینے کا موقعہ میسر آ گیا۔چندے کے علاوہ احمدی احباب نے مجاہدین کے لئے سائیکل دیئے خصوصا لا ہور کی جماعت نے ڈاکٹر محمد منیر صاحب آف امرتسر نے دھوپ سے بچانے والے پروٹیکٹر دیئے۔بعض نے ستو کی بوریاں بھیج دیں۔عید الاضحیہ کا موقعہ آیا تو ہزاروں روپے میدان ارتداد میں ملکانہ قوم کے لئے جانور ذبح کرنے کے لئے بھجوا دیئے۔بعض غریبوں نے جن کے پاس کچھ نقد اثاثہ نہ تھا۔اپنا مکان یا زمین یا جانور بیچ کر اس میں حصہ لیا۔کہتے ہیں کہ مشہور پنجابی شاعر ڈاکٹر منظور احمد صاحب بھیروی نے اپنی بھینس بیچ ڈالی اور میدان ارتداد میں جا پہنچے۔بھینس اگر چہ خسارے پر بکی۔مگر ڈاکٹر صاحب نے اس گھاٹے کے سودے پر بھی خوشی منائی۔مردوں کے علاوہ احمدی عورتوں نے بھی ایثار و قربانی کا ثبوت دیا۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ نے ہیں بڑے دو بیٹے ان ملکا نہ عورتوں کے لئے بھیجے جو ارتداد کے وقت پر ثابت قدم رہیں۔حضرت اقدس کی صاحبزادی امتہ القیوم نے جن کی عمر اس وقت چھ سال کی ہوگی ، اپنا ایک چھوٹا دو پٹہ دیا اور کہا کہ یہ کسی چھوٹی ملکانی کو دیا جائے۔تاریخ احمدیت جلد 4 ص333) تحریک شدھی کے خلاف جماعت کی کوششوں کو مسلمان اخبارات اور دانشوروں کی طرف۔ނ