خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 500
500 ان کو کوشش کرنی چاہئے کہ سگریٹ چھوڑیں۔کیونکہ چھوٹی عمر میں خاص طور پر سگریٹ کی بیماری جو ہے وہ آگے سگریٹ کی کئی قسمیں نکل آئی ہوئی ہیں جن میں نشہ آور چیزیں ملا کر پیا جاتا ہے۔تو وہ نو جوانوں کی زندگی برباد کرنے کی طرف ایک قدم ہے جو دجال کا پھیلایا ہوا ہے اور بدقسمتی سے مسلمان ممالک بھی اس میں شامل ہیں۔بہر حال ہمارے نو جوانوں کو چاہئے کہ کوشش کریں کہ سگریٹ نوشی کو ترک کریں۔روزنامه الفضل یکم جون 2004 ص 4) 66 طاہر فاؤنڈیشن کے قیام کا اعلان حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے جلسہ سالانہ یو۔کے 2003 ء کے موقع پر دوسرے دن کے خطاب میں فرمایا:۔کی مختلف لوگوں نے توجہ دلائی ہے خود بھی خیال آیا کہ حضرت خلیفہ امسیح الرابع کی جاری فرمودہ تحریکات ہیں اور غلبہ اسلام کے لئے آپ کے مختلف منصوبے تھے۔آپ کے خطبات ہیں ، تقاریر ہیں، مجالس عرفان ہیں۔ان کی تدوین اور اشاعت کا کام ہے۔تو یہ کافی وسیع کام ہے جس کے لئے الگ ادارہ کے قیام کی ضرورت ہے۔تو کافی سوچ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ ایک ادارہ ”طاہر فاؤنڈیشن کے نام سے قائم کیا جائے اور اس کے لئے انشاء اللہ ایک مجلس ہوگی ، بورڈ آف ڈائر یکٹر ہوگا ، جو کہ ہیں ممبران پر پر مشتمل ہوگا اور اس کی ایک سب کمیٹی لندن میں بھی ہوگی۔کیونکہ دنیا میں مختلف جگہوں میں پھیلے ہوئے مختلف زبانوں کے کام ہیں اور جہاں تک فنڈ ز کا تعلق ہے مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ تینوں مرکزی انجمنیں مل کر یہ فنڈز مہیا کریں گی لیکن کچھ لوگوں کی بھی خواہش ہوگی تو اس میں کوئی پابندی نہیں ہے جو کوئی اپنی خوشی سے، اپنی مرضی سے اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں ، ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ، ان کو اجازت ہوگی ، دے سکتے ہیں اس میں چندہ۔تو دعا کریں جو کمیٹی بنے گی اس کو اللہ تعالیٰ کام کرنے کی توفیق بھی دے اور ہر لحاظ سے وہ کام جو حضور کی تحریکات کے ہیں جو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضروت ہے ان کو مکمل کرنے کی توفیق ملے۔الفضل انٹر نیشنل 19 ستمبر 2003ء ) طاہر فاؤنڈیشن حضرت خلیفہ المسیح الرابع حمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات جمعہ کی تین جلدوں کے علاوہ خطبات عیدین اور حضور کی تقار بر قبل از خلافت شائع کر چکی ہے۔