خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 485 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 485

485 والوں کی سہولت کے پیش نظر اور قرآن کی اصولی تعلیم کے پیش نظر اس معیار کو نظر انداز کر دیں کوئی پیسہ دے تو پیسہ قبول کر لیں۔آنہ دے تو آنہ قبول کر لیں۔لیکن ان کو بتادیں کہ تم ایک عظیم عالمگیر جہاد میں حصہ لے رہے ہو جس کے یہ پھل ہیں سب جو ہم آج کھا رہے ہیں۔(الفضل اند نیشنل 9 دسمبر 1996ء ) خطبہ جمعہ 19 راگست 1994ء میں فرمایا:۔کلاسیں لگائیں اور مستقل جماعت ان کلاسوں کے لئے دعا کرے اور ان کے لئے کوشش کرے۔اس کے لئے چونکہ ہمارے پاس ابھی وہ فوج تیار نہیں ہوئی جس کا نام وقف نو کی فوج ہے اس لئے ضروری ہوگا کہ عارضی طور پر صاحب علم اپنے آپ کو وقف کریں اور صاحب علم خواتین اپنے آپ کو وقف کریں اور ہر جگہ عورتوں کے لئے بھی مراکز ہوں اور مردوں کے لئے بھی اور ان کی تربیت اس جذبے سے کی جائے کہ ایک بات اتنی اچھی طرح سے سمجھ جائیں کہ پھر ناممکن ہو دشمن کے لئے کہ اس پر حملہ کر سکے اور پھر وہ اس بات کو لے کر نکل کھڑے ہوں ہر جگہ پھیلاتے چلے جائیں“۔(الفضل انٹرنیشنل 23 ستمبر 1994ء) حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ نے ایک خط میں فرمایا: یہ کام بہت اہمیت کا حامل اور خصوصی توجہ چاہتا ہے۔اس لئے دعوت الی اللہ والے سب ناظران اور ذیلی تنظیموں کے متعلقہ سیکرٹریان اپنا اپنا ایک نائب رکھیں جو صرف نو مبائعین کو آرگنا ئز کرے اور آئندہ جلسے اور اجتماعات ان علاقوں میں صرف ان کے بھی الگ ہوا کریں۔ان کے عہدیدار بھی اپنے ہوں۔انتظامی امور میں بھی ایک پرانا تجربہ کار افسر ہو اور باقی ان میں سے ہی ہوں تو تب ان میں زندگی پڑے گی اور یہ فعال ہوں گے ورنہ خانہ پُری ہی رہے گی اور عملاً ( ان کی تعداد ) کسی کام نہیں آئے گی۔ان کے جلسے اور اجتماعات جماعتی حیثیت سے سالانہ یا ششماہی الگ ہوں اور ان کی مکمل رپورٹیں تیار کر کے بھجوائی جائیں۔ان جلسوں میں ان کے ہی آدمی تقریر میں کریں اور بتائیں کہ ہم کیسے احمدی ہوئے۔ان جلسوں کے لئے مرکزی نظام کی طرف سے برکات الدعا اور معجزات وغیرہ سے متعلق مضامین بھی بیشک لکھ کران کو دئیے جائیں جو وہ وہاں پڑھ کر سنائیں۔( مکتوب حضرت خلیفتہ المسیح الرابع محرره 97-1-24 بنام ناظر صاحب اعلی ربوہ )