خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 471 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 471

471 کس جگہ جائیں کیونکہ ان کو لازماً پھر وہاں جانا پڑے گا اور ہومیو پیتھک ڈاکٹر موجود ہو گا جو ان کو دیکھ کر پوری تحقیق کرنے کے بعد پھر ان کے لئے علاج تجویز کر سکتا ہے۔اب مختصراً میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ہندوستان میں مجموعی طور پر 70 کے لگ بھگ ڈسپنسریاں کام کر رہی ہیں جن میں قادیان میں تین، پنجاب میں چھ، ہماچل پردیش میں ایک، ہریانہ میں چار راجستھان میں تین ، آندھرا پردیش میں دو صوبہ جموں و کشمیر میں دس، گجرات میں ایک، یوپی میں تین ، کیرالہ میں چھ، تامل ناڈو میں دو، مدراس میں دو، بنگال میں سولہ، آسام میں چار ، اڑیسہ میں دو۔یہ ساری ڈسپنسریاں وہاں کام کر رہی ہیں اور مفت علاج کر رہی ہیں۔۔تمام امراء صوبائی وضلع یہ ذمہ داریاں اپنے اوپر ڈال لیں کہ ہر احمدی کو معلوم ہو جانا چاہئے کہ (الفضل 16 اکتوبر 2001ء) ڈسپنسری کہاں ہے اور کیسے کام کر رہی ہے۔ظاہر ہومیو پیتھک ہسپتال: وقف جدید کی چھوٹی سی ڈسپنسری سے جن فری ہومیوڈسپنسریوں کا آغاز ہوا تھا اس کی ایک ترقی یافتہ شکل ” ظاہر ہومیو پیتھک ہسپتال اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے جو حضور کی اجازت اور ہدایت سے قائم ہوا اور اس میں ماہانہ ہزاروں مریضوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے۔مارچ 2007 ء کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 6 سالوں میں پاکستان بھر اور باقی دنیا سے آنے والے پانچ لاکھ اکیاسی ہزار پانچ سو تر بین مریضوں کا بلا معاوضہ علاج کیا گیا۔ان میں ربوہ اور پاکستان کے دیگر 198 شہروں سے آنے والے چار لاکھ چھیالیس ہزار چارسو پچاس اور 40 مختلف ممالک سے آنے والے پانچ ہزار چار سو پچپن مریض شامل ہیں۔مریضوں کو بذریعہ کوریئر سروس ادویات بھجوانے کا بھی کوئی معاوضہ نہیں لیا جاتا۔ظاہر ہومیو پیتھک ہاسپٹل اینڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تعمیر کے لئے حضرت خلیفہ امسح الرابع نے دار الرحمت ربوہ میں چھ کنال آٹھ مرلے پر مشتمل قطعہ عنایت فرمایا۔اس پر تعمیر ہونے والی عمارت بیسمنٹ ت چار منزلوں پر مشتمل ہوگی۔اس میں دو بڑے ویٹنگ رومز، استقبالیہ، رجسٹریشن سیکشن ، ریکارڈ روم اور OPD کے علاوہ کلینیکل لبارٹریز بھی ہوں گی۔نیز چار وارڈ ز ، ICU، پرائیویٹ رومز کے علاوہ ریسرچ لیبارٹریز، میوزیم اور جدید ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ایک بڑا کانفرنس ہال ہوگا۔دیگر