خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 445
445 وقف وہی ہے جس پر آدمی وفا کے ساتھ تادم آخر قائم رہتا ہے۔ہر قسم کے زخموں کے باوجود انسان گھسٹتا ہوا بھی اسی راہ پر بڑھتا ہے واپس نہیں مڑا کرتا ، ایسے وقف کے لئے اپنی آئندہ نسلوں کو تیار کریں“۔(خطبہ جمعہ 10 فروری 1989 ء ) واقفین نوکی راہنمائی اور تربیت کے لئے حضرت خلیفہ امسیح الرابع اور پھر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے تفصیلی ہدایات دی ہیں جن پر وکالت وقف نو کے ذریعہ عملدرآمد کروایا جاتا ہے۔حضور خود بھی ان بچوں کے لئے کافی وقت دیتے ہیں۔چنانچہ ایم ٹی اے پر حضور انور لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ پروگراموں میں جلوہ گر ہوتے ہیں۔ان واقفین کی ایک بڑی تعدا داب جامعہ احمدیہ اور دیگر کئی شعبوں میں زیر تعلیم ہے اور میدان عمل میں داخل ہونے کی تیاریوں میں مصروف