خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 446
446 تعلیم القرآن کے متعلق تحریکات حضرت خلیفة المسیح الرابع کا دور خلافت قرآن کے اعتبار سے ایک زریں دور تھا۔آپ نے قرآن کریم کا اردو تر جمہ سورتوں کے تعارف کے ساتھ تحریر فرمایا جو قرآنی مفاہیم کے ساتھ اردو کی ادبی چاشنی بھی لئے ہوئے ہے۔متعد دزبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہوئے۔117 زبانوں میں قرآن کریم کی منتخب آیات کے تراجم صد سالہ جو بلی کے تحفہ کے طور پر شائع کئے گئے۔آپ نے ایم ٹی اے پر 305 گھنٹے کی قرآن کلاسز ریکارڈ کروائیں جن میں ترجمہ کے ساتھ تفسیری معارف بھی بیان فرمائے۔آپ نے قرآن کریم پڑھنے اور سیکھنے سے متعلق متعدد تحریکات فرمائیں اور بیشمار مرتبہ اس مقصد کے لئے خطبات ارشاد فرمائے۔تلاوت کرنے اور ترجمہ سیکھنے کی تحریک 4 جولائی 1997 ء کو حضور نے کینیڈا میں ایک جامع خطبہ ارشاد فرمایا اور تعلیم القرآن کی طرف خصوصی توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔کلام الہی سے محبت ایک ایسی چیز ہے جو نسلوں کو سنبھالے رکھتی ہے۔قرآن کریم پر زور دینا اور تلاوت سے اس کا آغاز کرنا بہت ہی اہم ہے۔مگر تلاوت کے ساتھ ان نسلوں میں ، ان قوموں میں جہاں عربی سے بہت ہی ناواقفیت ہے ساتھ ترجمہ پڑھنا ضروری ہے۔ترجمے کے لئے مختلف نظاموں کے تابع تربیتی انتظامات جاری ہیں مگر بہت کم ہیں۔جو اس سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا اٹھا سکتے ہیں۔اس لئے جب میں ایسی رپورٹیں دیکھتا ہوں کہ ہم نے فلاں جگہ قرآن کریم کی کلاس جاری کی یا فلاں جگہ قرآن کریم کی کلاس جاری کی تو میں ہمیشہ تعجب سے دیکھتا ہوں کہ اس کلاس میں سارے سال میں بھلا کتنوں نے فائدہ اٹھایا ہوگا اور جو فائدہ اٹھاتے بھی ہیں تو چند دن کے فائدے کے بعد پھر اس فائدے کو زائل کرنے میں باقی وقت صرف کر دیتے ہیں۔وہی بچے ہیں جن کو آپ نے قرآن کریم سکھانے کی کوشش کی چند دن بعد ان سے پوچھ کے دیکھیں تو جو کچھ سیکھا تھا سب بھلا چکے ہوں گے۔