خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 432
432 پھر دنیا میں عظیم انقلاب بر پا ہوگا۔چنانچہ 10 سالوں میں 16 کروڑ 48لاکھ 75 ہزار 605 نئے افراد جماعت احمدیہ میں شامل ہوئے سال وار تفصیل یہ ہے۔2,04308 $1993 4,21753 $1994 8,47725 $1995 16,02721 $1996 30,04585 $1997 50,04591 $1998 1,08,20226 $1999 4,13,08975 $2000 8,10,06721 $2001 2,06,54000 $2002 16,48,75,605 میزان غیر زبانیں سیکھنے اور غیر ممالک میں وقف عارضی کی تحریک دعوت الی اللہ کی تحریک کو زیادہ وسیع اور ہمہ گیر بنانے کے لئے حضور نے احمدیوں کو خاص طور پر خدام اور انصار کو غیر ملکی زبانیں سیکھنے کی تحریک فرمائی اور اس سلسلہ میں مرکز میں ایک جامع ادارہ کے قیام کا بھی اعلان فرمایا۔18 اکتوبر 1982ء کو حضور نے احمدی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے اسی سکیم کے ایک ذیلی حصہ یعنی سپینش سیکھنے کی تحریک کا ذکر فرمایا اور اس کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔جو حضور نے اپنے پہلے دورہ یورپ میں احباب کے سامنے رکھی تھی۔حضور نے فرمایا: میں اب یورپ خصوصاً انگلستان میں ایک عام تحریک کر کے آیا ہوں کہ دوست سپینش سیکھنے کی طرف خصوصیت سے توجہ کریں۔