خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 413
413 کرنے کا انتظام کریں۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی یہ کمیونٹی سنٹرز ہیں جہاں چھٹیوں میں بچے اکٹھے ہوں گے اور ان کو اسلامی تعلیم بتائی جائے گی۔ان کی عمر کے لحاظ سے دلچسپی پیدا کر کے وہاں کے ماحول میں (خطبات ناصر جلد 6 ص 529) اسلام سکھانے کا انتظام کیا جائے گا“۔پھر فرمایا:۔آخر میں تو ہر شہر کے لئے کمیونٹی سنٹر ہونا چاہئے جہاں ہمارے احمدی بچے چھٹیوں کے اوقات گزار میں اور وہاں ان کو بڑے خوشگوار ماحول میں رکھا جائے۔بچے خوش ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ کب چھٹیاں آتی ہیں اور کب ہمیں موقع ملتا ہے وہاں جانے کا۔وہ تو ایک لمبی سکیم ہے جب ان کے ساتھ باتوں باتوں میں بہت ساری چیزیں سامنے آئیں تو میں نے ان کو ہدایتیں دیں لیکن بہر حال ایک نہایت اعلیٰ درجہ کا دلچسپی رکھنے والا سنٹر جس میں چھوٹی عمر کے بچے چھلانگیں مارتے جائیں اور وہاں اسلام کی باتیں سیکھیں اور بڑے جائیں اور ان کے ریفریشر کورسز ہوں۔یہاں تو جس سال اجازت ہو جائے اطفال اور خدام تین دن کے لئے آیا کرتے ہیں اور وہاں تو وہ تین ہفتے کے لئے جا کر ٹھہرا کریں گے اور بہت کچھ سیکھیں گے۔(خطبات ناصر جلد 6 ص 532) اسی طرح حضور نے 1980ء میں لندن میں فرمایا: زمین میں جنگل اگانے کے علاوہ بچوں کے لئے پھلدار درخت لگا دیئے جائیں اس عید گاہ اور اس سے ملحقہ زمین میں بچوں کو لے جا کر ان کے تربیتی اجتماعات منعقد کئے جائیں۔نیز تفریح کی غرض سے وہاں پکنک وغیرہ منائی جائے اور دوستوں کے بچوں کو بھی مدعو کیا جائے کہ وہ ہمارے بچوں کے ساتھ مل کر اس جگہ پکنک منائیں۔اس طرح ہمارے بچوں اور دوسرے بچوں میں اور خود بڑوں میں میل ملاپ بڑھے گا اور دونوں کے درمیان جو Barrier ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ ہم سے دور دور رہتے ہیں اور ہمارے قریب نہیں آتے ٹوٹنا شروع ہو جائے گا۔(دورہ مغرب ص 271) بھوکوں کو کھانا کھلانے کی تحریک کرہ ارض پر اس وقت ساڑھے 6 ارب انسان آباد ہیں اور خدا کا قانون پورے انسانوں کے لئے کافی خوراک پیدا کرتا ہے مگر اس کی غیر منصفانہ تقسیم ار ظالمانہ نظام کی وجہ سے اسی کروڑ افراد مسلسل