خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 407
407 وقف زندگی کے متعلق تحریکات وقف بعد از ریٹائرمنٹ جماعت میں وقف زندگی کی سکیم تو مدت سے جاری تھی مگر حضور نے اس میں اضافہ کرتے ہوئے وقف بعد ریٹائرمنٹ کی سکیم جاری کی۔جس کا مقصد یہ تھا کہ جو دوست ملا زمتوں اور کاروبار وغیرہ سے فارغ ہو چکے ہوں وہ اپنی بقیہ زندگی خدمت دین کے لئے وقف کریں۔یہ تحریک حضور نے 21 دسمبر 1965ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر کی۔اس تحریک میں ایک سو سے زائد افراد حصہ لے کر مختلف میدانوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔25 جنوری 1974 ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے وقف کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔ہمیں اُن بڑی عمر کے احمدیوں کی ضرورت ہے جو اگر چہ جامعہ احمد یہ یا اس قسم کے کسی ادارہ میں تو نہ پڑھے ہوں لیکن اُن کی زندگی صحیح اور حقیقی اسلام کے مطالعہ میں خرچ ہوئی ہو اور جن کے دل خدا تعالیٰ کی محبت سے معمور ہوں اور جن کا اپنے رب سے اخلاص کا تعلق ہو اور جن کی ہمت جوان ہوا گر چہ عمر کے لحاظ سے وہ جواں نہ ہوں وہ آگے آئیں۔وہ ریٹائر ہو گئے دنیوی کاموں سے۔وہ جو ریٹائر ہو سکتے ہیں۔(ملازمت کا ایک ایسا حصہ جس میں انسان اپنی مرضی سے ریٹائر ہو جاتا ہے اور اسکی پنشن پر خاص فرق نہیں پڑتا یا بعض دفعہ بالکل ہی فرق نہیں پڑتا ) ایسے لوگ اپنی زندگیوں کو وقف کریں تا کہ ہم انہیں ان ممالک میں بھجواسکیں ایسے لوگ جن کی خصوصیات اور اہلیت کے کچھ پہلو تو میں نے ابھی بتائے ہیں لیکن زبان کے لحاظ سے انہیں انگریزی زبان اچھی طرح آنی چاہئے کیونکہ یہ ہر جگہ غیر ممالک میں کام دے جاتی ہے۔اسے وقف کرنا چاہئے۔ایسے سینکڑوں ہزاروں احمدی جماعت احمدیہ میں موجود ہیں۔آج میں اُن کو آواز دے رہا ہوں کہ اسلام کی خاطر دُنیا کے مختلف ممالک میں بھیجوانے کے لئے مجاہدین کی آج ضرورت ہے اور اس قسم کے لوگ ہی آج کے حالات میں اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔اس لئے وہ آگے آئیں اور اپنے ناموں کو پیش کریں۔اگر وہ ریٹائر ہو چکے ہوں اور اپنی ملازمتوں سے فارغ ہو چکے ہوں تب بھی ، اگر وہ آسانی سے فارغ ہو سکتے