خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 374 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 374

374 منصوبہ کے لئے حمد اور عزم کا مائو تجویز فرمایا۔جماعت نے حضور کی آواز پر لبیک کہا اور ہر قسم کی جانی و مالی قربانی پیش کرنے کے لئے تیار ہوگئی۔تبلیغ اسلام، احمدیت میں ایک نیا جوش پیدا ہو گیا اور اس کا بجٹ اللہ کے فضل اور جماعت کی غیر معمولی قربانی سے 10 کروڑ سے زائد ہو گیا۔منصوبه منصوبہ کی تکمیل اللہ تعالی کے فضل سے 1989ء میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع کی قیادت میں تکمیل کو پہنچا۔مگر خلافت ثالثہ کے اختتام تک اس سلسلہ میں جو شیریں ثمرات جماعت کو مل چکے تھے ان پر ایک طائرانہ نظر ڈالنا مناسب ہوگا۔1 - منارة المسیح قادیان پر سنگ مرمر لگوایا گیا۔2۔حضرت عیسی علیہ السلام جہاں مدفون ہیں یعنی سرینگر کشمیر میں مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر کی گئی۔3۔بھارت میں اڑیسہ کی ریاست میں بھونیشور کے مقام پر مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر۔-4 بھارت میں کیرالہ کی ریاست میں کالی کٹ کے مقام پر مسجد اور مشن ہاؤس کی تعمیر۔5۔یورپ کے ملک سویڈن کے مشہور شہر گوٹن برگ کے وسط میں ایک پہاڑی مقام پر سات ہزار مربع میٹر رقبہ میں مسجد ناصر اور مشن ہاؤس کی تعمیر کی گئی۔خدا تعالیٰ کے فضل سے وہاں ایک مضبوط جماعت قائم ہو چکی ہے اور سینکڑوں یوگوسلاوین اور سویڈش حق کو قبول کر چکے ہیں۔6۔ناروے کے دارالخلافہ اوسلو میں دو ہزار مربع میٹر رقبہ خرید کر مسجد نور اور مشن ہاؤس قائم کیا گیا۔7۔سپین میں پید رو آباد کے مقام پر چودہ کنال پر مشتمل رقبہ خرید کر تاریخ ساز مسجد بشارت تعمیر کی گئی۔اس مسجد کا سنگ بنیاد 9 را اکتوبر 1980ء کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے مختلف ممالک سے آئے ہوئے نمائندگان کی موجودگی میں رکھا اور مسجد کی تعمیر کی تکمیل کے بعد 10 ستمبر 1982 ء کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے اس کا افتتاح فرمایا۔8۔انگلستان میں پانچ نئے مراکز بریڈ فورڈ، ہڈرز فیلڈ، مانچسٹر، برمنگھم اور ساؤتھ ہال میں قائم ہوئے جن کا افتتاح 1980 ء میں حضرت خلیفہ المسیح الثالث نے فرمایا۔9۔جاپان میں ایک شاندار احمد یہ سنٹر کے لئے ایک مکان خریدا گیا ہے۔