خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 371
371 احمد یہ صد سالہ جوبلی منصوبہ سیدنا حضرت مسیح موعود نے 1889ء میں اپنے مقدس ہاتھوں سے جماعت کی بنیاد ڈالی اور 1914ء میں خلافت ثانیہ قائم ہوئی۔1939ء میں خلافت ثانیہ کے 25 سال پورے ہونے پر (جس کے ساتھ جماعت احمدیہ کے پچاس سال پورے ہورہے تھے ) جماعت نے سلور جوبلی منائی۔حضرت مصلح موعودؓ نے جماعت کے 100 سال پورا ہونے پر صد سالہ جو بلی منانے کی تلقین کرتے ہوئے خطبہ جمعہ 10 جنوری 1958ء میں فرمایا:۔100 سال کی جو بلی بڑی جو بلی ہوتی ہے جب جماعت کو وہ دن دیکھنے کا موقع ملے تو اس کا فرض ہے کہ وہ یہ جو بلی منائے اس وقت جماعت کا فرض ہوگا کہ ایک عظیم الشان جوبلی منائے“۔الفضل 16 جنوری 1958 ء ص 4) سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثالث نے جلسہ سالانہ 1973ء پر 28 دسمبر کو جماعت کی صد سالہ جو بلی کے لئے ایک عظیم منصوبہ کا اعلان فرمایا۔جو دنیا کی تاریخ میں نہایت منفرد اور انوکھا منصوبہ تھا۔جس کا تعلق محض دنیاوی خوشیوں کے اظہار سے نہیں بلکہ خدمت دین اور غلبہ اسلام کی عظیم سکیموں سے تھا۔آپ فرمایا کرتے تھے کہ جماعت کی پہلی صدی غلبہ اسلام کی تیاری کی صدی ہے اور دوسری غلبہ کی صدی ہے۔اس غلبہ کی صدی کے استقبال کے لئے آپ نے جو بلی منصوبہ کے تین پہلو جماعت کے سامنے رکھے۔تبلیغی حصہ 1۔دنیا بھر میں مساجد، مشن ہاؤسز کی تعمیر۔اشاعت قرآن۔100 زبانوں میں اسلامی تعلیم پر مشتمل لٹریچر کی اشاعت اور دنیا کو امت واحدہ بنانا۔مالی حصہ 2۔اس کے لئے حضور نے جماعت سے اڑھائی کروڑ روپیہ کا مطالبہ کیا اور امید کی کہ یہ 5 کروڑ تک پہنچ جائے گا۔