خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 212 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 212

212 تاریخ احمدیت کی تدوین و اشاعت کے لئے تحریکات حضرت مصلح موعودؓ کی تڑپ سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کو اپنے زمانہ خلافت کے آغاز ہی سے سلسلہ احمدیہ کی ابتدائی تاریخ کے محفوظ کئے جانے کا خیال دامنگیر رہا۔چنانچہ حضور نے جلسہ سالانہ 1914ء کے موقع پر ارشاد فرمایا:۔”ہمارے بہت بڑے فرائض میں سے ایک یہ بھی فرض ہے کہ حضرت مسیح موعود کے حالات اور آپ کے سوانح کو بعد میں آنے والے لوگوں کے لئے محفوظ کر دیں۔اس لئے حضرت مسیح موعود کے سوانح لکھنے نہایت ضروری ہیں پس جس کسی کو آپ کا کوئی واقعہ کسی قسم کا یاد ہو وہ لکھ کر میرے نام بھیج دے۔یہ ہمارے ذمہ بہت بڑا کام ہے جس کو ہم نے کرنا ہے میں نے ایک آدمی کو لوگوں سے حالات دریافت کر کے لکھنے کے لئے مقرر کیا ہے اور وہ لکھ رہا ہے تم میں سے بھی جس کو کوئی واقعہ یاد آئے وہ لکھ کر بھیج دے تا کہ کل واقعات ایک جگہ جمع کر کے چھاپ دیئے جائیں اور ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو جائیں۔آج بہت سے لوگ حضرت مسیح موعود کے دیکھنے والے اور آپ کی صحبت میں بیٹھنے والے موجود ہیں اور ان سے بہت سے واقعات معلوم ہو سکتے ہیں مگر جوں جوں یہ لوگ کم ہوتے جائیں گے۔آپ کی زندگی کے حالات کا معلوم کرنا مشکل ہو جائے گا۔اس لئے جہاں تک ہو سکے بہت جلد اس کام کو پورا کرنا چاہئے۔برکات خلافت۔انوارالعلوم جلد 2 ص324) ابتدائی سوانحی کتب حضور نے صرف جماعت ہی کو اس طرف توجہ نہیں دلائی بلکہ بعد ازاں علاوہ رسالہ سیرت مسیح موعود تالیف کیا ، اپنے خطبات ، تقاریر اور ملفوظات اور کتب میں بڑی کثرت سے حضرت مسیح موعود کے عہد مبارک کے واقعات پر روشنی ڈالی۔جہاں تک جماعت احمدیہ کے دوسرے افراد کا تعلق ہے جن بزرگوں کو سب سے بڑھ کر اس قومی فریضہ کی بجا آوری کا شرف حاصل ہوا ان میں سر فہرست حضرت