خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 102 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 102

102 زبانی طور پر تبلیغ کا کام کرنے کی بجائے یہ طریق زیادہ مؤثر ہے۔اس وقت ہمارے مخالف انہی سامانوں کے ساتھ اُٹھے ہیں۔ستارہ صبح۔ذوالفقار۔اہلحدیث وغیرہ اخباروں میں حملے ہور ہے۔کئی انجمنیں ہیں جو ٹریکٹ ہمارے خلاف شائع کرتی ہیں اور ان ٹریکٹوں کی بیسیوں تک نوبت پہنچ گئی ہے۔جن کا کوئی جواب نہیں دیا گیا۔کس قدر افسوس کی بات ہے کہ ایک وہ وقت تھا ہمارا قرضہ دشمنوں کے ذمہ ہوتا تھا۔لیکن اب ہمارے ذمہ ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ آجکل جو لوگ لکھ سکتے ہیں۔انہوں نے فرض کفایہ کی طرح دین کی خدمت سمجھ لیا ہے۔وہ کہتے ہیں ہم میں سے فلاں فلاں جو کام کر رہے ہیں۔ہمیں کیا ضرورت ہے۔حالانکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ مجموعی طور پر مخالفین کا مقابلہ کیا جائے۔اس لئے میں تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ سستی اور غفلت کو چھوڑ دیں اور ہر ایک ٹریکٹ ، اشتہار، اخبار خواہ وہ غیر احمدیوں کے ہوں یا غیر مبائعین کے یا عیسائیوں کے یا آریوں کے غرض کسی طرف سے ہوں۔ان کا جواب دیا جائے اور ان پر اعتراضات کئے جائیں تا کہ دشمن کو حملہ کا پہلو چھوڑ کر دفاع کا طریق اختیار کرنا پڑے۔( خطبات محمود جلد 5 ص 580) 9 نومبر 1917ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے تبلیغ کے لئے ابتدائی اور ضروری معلومات کا نصاب بھی بیان فرمایا اور ان پر عبور حاصل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے فرمایا :۔”ہماری جماعت نے اپنے ذمہ لیا ہے۔بلکہ خدا نے ان کے ذمہ ڈالا ہے کہ وہ تبلیغ اسلام کرے۔پس جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ پہلے تبلیغ کے اصل کو پورا کریں۔تمام ضروری علوم کو حاصل کریں۔جن کی تبلیغ کی ضرورت ہے۔غیر احمدیوں کے لئے تین چار مسئلہ ہیں۔1۔وفات مسیح 2۔آمد مسیح کا ثبوت قرآن و حدیث سے 3۔راستبازوں کی پہچان کے معیار 4۔پیشگوئیوں کے متعلق خدا تعالیٰ کی سنت کیا ہے۔5۔ہر قسم کی نبوت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بند ہوگئی یا کوئی قسم جاری بھی ہے۔یہ پانچ مسائل ہیں۔پہلا مسیح فوت ہو چکا ہے۔دوسرا اسی اُمت میں سے ہے۔اس کی تائید قرآن کریم اور فلاں فلاں احادیث سے ہوتی ہے۔پیشگوئیوں کے پورا ہونے کا طریقہ کیا ہے۔ان سب مسائل کیلئے 100 آیات اور احادیث سے زیادہ نہیں بنتی ہوں گی ان کو اچھی طرح سمجھ لے۔زیادہ سے زیادہ ایک مہینہ میں انسان بخوبی سمجھ سکتا ہے۔اگر پورا وقت نہ دے سکے۔صرف ڈیڑھ دو گھنٹہ بوجہ اپنے کام کاج کی مصروفیت کے دے سکے۔تو پانچ چھ مہینے میں اچھی طرح خوب یاد کر