خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 96 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 96

96 96 دوم: بی اے بی ٹی سوم : ایسے افراد جن کو انتظامی کاموں کا تجربہ ہو۔خواہ پنشنز ہوں۔چہارم : ایسے احباب جو تجارتی یا صنعتی دلچسپی رکھتے ہوں۔خواہ مڈل تک کی تعلیم ہو۔گزارہ کے متعلق ہر ایک واقف کو صدرانجمن احمدیہ اطلاع دے گی کہ کس اصل پر وہ گزارہ دے سکتی ہے۔اس تحریک پر کئی مخلصین جماعت نے اپنی زندگیاں اپنے پیارے امام کے حضور پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔(الفضل 8 فروری 1955ء ص 3) قادیان کے لئے واقفین حضرت مصلح موعودؓ نے 1956ء میں قادیان میں سلسلہ کے کاموں کے لئے وقف کی تحریک فرمائی۔”قادیان میں کارکنان کی سخت ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ہندوستان میں پیدا کیا۔اس لئے یہ ہندوستانیوں کا حق ہے کہ وہ سلسلہ کے کاموں کے لئے قربانیاں کریں۔اس لئے تمام جماعتوں کی اطلاع کے لئے لکھا جاتا ہے کہ اول ڈاکٹر۔دوم گریجویٹ۔سوم میٹرک پاس اگر اپنی زندگیاں ساری عمر کے لئے نہیں تو دس سال کے لئے وقف کریں تا کہ ان کو قادیان میں رکھ کر دینی تعلیم دلائی جائے اور پھر سلسلہ کے کاموں پر لگایا جائے“۔(الفضل 16 مارچ 1956 ء ) واقفین زندگی بڑے ہی سخت جان ہیں ہزار مشکلات میں بھی حوصلے کی کان ہیں نہ پوچھ ان کے حوصلوں کی ہمتوں کی رفعتیں کہ پست ان کے سامنے زمین و آسمان ہیں عبدالحمید خان شوق الفضل 6 جون 2006ء )