خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 71
71 بلکہ جس قسم کا یہ کام ہے اس کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے یہ رقم بہت ہی ادنی ہے۔کہتے ہیں جو بولے وہی کنڈا کھولے۔اس لئے میں اپنی طرف سے ایک سو جلد خرید کر محلہ کو تقسیم کرنے کے لئے دینے کا وعدہ کرتا ہوں۔ایک سو جلدوں کی جو بھی قیمت ہوگی وہ میں دوں گا۔باقی نو حصے جماعت کو پورنے کرنے چاہئیں۔لجنہ اماءاللہ نے دو سو جلدوں کا وعدہ کیا ہے۔اس لئے صرف سات سو جلد میں باقی جماعت کے ذمہ رہ جاتی ہیں۔ممکن ہے بعض مخلصوں کو اللہ تعالیٰ توفیق بخشے اور یہ حصے بھی لگ جائیں اور باقیوں کو افسوس کرنا پڑے اس لئے اس نیک کام میں حصہ لینے کے لئے دوستوں کو جلدی کرنی چاہئے۔(الفضل 26 فروری 1947 ء ص 3 کالم (3) جماعت کے احباب نے اپنے پیارے امام کی تحریک پر لبیک کہتے ہوئے اپنے اموال پیش کئے اور کلام اللہ کی اشاعت میں حصہ لیتے ہوئے ترجمہ کی مطلوبہ کا پیاں خرید کر پیش کر دیں۔