خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 535 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 535

535 کے جذبات دیکھے ہیں۔میں نہیں سمجھتا کہ آپ کے اخلاص و وفا میں کمی ہے یا کسی سے بھی کم ہیں۔بعض ذاتی کمزوریاں ہیں اُن کو دور کریں۔ایک دوسرے سے تعاون کرنا سیکھیں۔مضبوط ارادہ کریں تو اللہ تعالیٰ پہلے سے بڑھ کر آپ کی مدد فرمائے گا۔جو کمزور ہیں ان کو بھی ساتھ لے کر چلیں۔اُن کو بھی بتائیں کہ خدا کا گھر بنانے کے کیا فوائد ہیں۔جو قربانیاں کر رہے ہیں وہ پہلے سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اپنے عہدوں کی نئے سرے سے تجدید کرتے ہوئے ، نئے سرے سے پلانگ کریں ، سب سر جوڑ کر بیٹھیں ، ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے اپنے فرائض ادا کرنے کی کوشش کریں۔آج جب دنیا میں ہر جگہ مساجد کی تعمیر ہورہی ہے، ہر جگہ جماعت کی ایک خاص توجہ پیدا ہوئی ہے۔آج جہاں اللہ تعالیٰ کے پیغام اور اسلام کے نور کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔اگر بہتر حالات میسر ہونے کے بعد بھی آپ نے خدا کے اس گھر اور اس کے روشن میناروں کی تعمیر نہ کی تو یہ ناشکری ہو یا درکھیں اگر یہ موقع آپ نے ضائع کر دیا تو آج نہیں تو کل جماعت احمدیہ کی کئی مساجد اس ملک میں بن جائیں گی۔لیکن احمدیت کی آئندہ نسلیں، اس جگہ سے گزرتے ہوئے آپ کو اس طرح یاد کریں گی کہ یہ وہ جگہ ہے جہاں جماعت کو مسجد بنانے کا موقع میسر آیا لیکن اس وقت کے لوگوں نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا نہ کیا اور یہ جگہ ان کے ہاتھ سے نکل گئی۔اللہ نہ کرے کہ کبھی وہ دن آئے جب آپ کو تاریخ اس طرح یاد کرے“۔پرتگال میں مسجد کی تحریک (الفضل 14 فروری 2006ء) خطبہ جمعہ 28 جنوری 2005ء میں حضور انور نے فرمایا:۔سپین کے دورے کے دوران ایک یہ بھی فائدہ ہوا کہ پرتگال سے، جو ساتھ ہی وہاں ملک ہے، جماعت کے احباب جلسے پر آئے ہوئے تھے۔ان کی عاملہ بھی تھی ان سے میٹنگ ہوگئی۔اب تک وہاں بھی مسجد نہیں ہے اور مسجد نہ ہونے کی وجہ سے نو مبائعین کو سنبھالنا مشکل ہو رہا ہے کیونکہ اکثر افریقن اور عرب ملکوں کے مسلمانوں میں سے احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں۔وہ مسجد نہ ہونے کی وجہ سے مایوس ہو جاتے ہیں۔تو وہاں بھی میں نے ان کو کہا ہے کہ جلد از جلد مسجد بنائیں اور وہاں اللہ تعالیٰ نے