خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 479
479 میں امید کرتا ہوں کہ ایک پونڈ والے تو بکثرت انشاء اللہ تعالیٰ باہر کی جماعتوں میں پیدا ہو جائیں گے اور ایسے خاندان بھی ہو سکتے ہیں جو اپنے ہر بچے کو اس تحریک میں شامل کر لیں اور جن ملکوں میں پونڈ کرنسی رائج نہیں ہے وہ اپنے حالات دیکھ کر کوئی تخمینہ لگا کر پونڈ کے لگ بھگ کوئی رقم مقرر کر سکتے ہیں کوشش یہ ہونی چاہئے اس میں کہ تعداد زیادہ ہو۔کثرت کے ساتھ احمدی بچے عورتیں ، بوڑھے اس میں شامل ہوں اور رقم اتنی رہے عام چندے کے لحاظ سے کہ خاندانوں پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔تحریک وقف جدید میں شاملین کی تعداد بڑھانے کی تحریک حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جنوری 1998ء بمقام مسجد فضل لندن میں وقف جدید کے سال نو کا اعلان فرماتے ہوئے یہ تحریک فرمائی کہ وقف جدید کو آئندہ نسلوں کو سنبھالنے کے لئے استعمال کریں اور کثرت سے وقف جدید میں شامل ہونے والوں کی تعداد بڑھائیں۔حضور نے نو مبائعین کو کثرت کے ساتھ اس تحریک میں شامل کرنے کی بھی تحریک فرمائی اور اس مقصد کے لئے ایک الگ سیکرٹری وقف جدید مقرر کرنے کی ہدایت کی جونو مبائعین پر کام کریں۔(افضل 16 مارچ 1998ء) مجاہدین وقف جدید کی تعداد جنوری 2008 ء تک دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک میں 5 لاکھ 10 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔(الفضل 26 فروری 2008ء) MTA کے متعلق تحریکات پروگرام تیار کرنے کی تحریک حضور کے دور کا ایک تاریخ ساز کارنامہ عالمی احمد یہ ٹیلی ویژن MTA کا قیام ہے جس کی نشریات کا با قاعدہ آغاز 7 جنوری 1994ء سے ہوا اور اب یہ 24 گھنٹے خدمت دین کے لئے وقف ہے۔اس بارہ میں حضور نے یہ تحریک فرمائی کہ تمام دنیا کی جماعتیں اپنے علاقوں میں تربیت اور اصلاح وارشاد کی خاطر ایسے پروگرام اپنی اپنی زبانوں میں بنا کر بھجوائیں جو ان کے مخصوص ماحول میں مؤثر ثابت ہو سکیں۔اس سلسلہ میں حضور نے بہت تفصیلی ہدایات دیں۔اس طرح یہ ٹیلی ویژن اپنی نشریات کے لحاظ سے ہی عالمگیر نہیں بلکہ پروگراموں کی تیاری کے لحاظ