خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 26
26 لئے حدیث شریف کی اشاعت اور حضور کی ذات اور حضور کے خلفاء پر اعتراضات کے جوابات پر روپیہ خرچ کیا جائے۔(الحکم 14 دسمبر 1912ء ص 6 کالم 1) اخبارات کا اجراء تبلیغ اور تربیت کی خاطر خلافت اولی کے دور میں کئی اخبار جاری ہوئے۔تبلیغ کے نقطہ نگاہ - الفضل کے علاوہ اخبار نور اور الحق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔اخبار ”نور“: حضرت شیخ محمد یوسف صاحب (سابق سورن سنگھ) نے اکتوبر 1909 ء میں اخبار نور جاری کیا جو خلافت اولی میں جاری ہونے والا پہلا اخبار تھا۔جس کا مشن سکھوں میں دعوت الی اللہ تھا۔یہ اخبار تقسیم ہند تک بخیر و خوبی جاری رہا۔اس کے بعد شیخ صاحب نے پاکستان میں آکر گوجرانوالہ سے اسے دوبارہ نکالنا شروع کیا مگر افسوس چند پرچے ہی شائع ہوئے تھے کہ آپ کا انتقال ہو گیا۔سکھوں میں دعوت حق کی کوئی تاریخ شیخ محمد یوسف صاحب کے جاری کردہ اخبار نور اور ان کے شائع کردہ لٹریچر کے بغیر مکمل نہیں قرار دی جاسکتی۔(احکام 28 اکتوبر 1909ء) اخبار الحق حضرت میر قاسم علی صاحب نے دہلی سے 7 جنوری 1910ء سے دوسرا اخبار نکالنا شروع کیا۔جس کا نام حضرت خلیفہ اول نے الحق، تجویز فرمایا۔اخبار الحق کے اہم اغراض و مقاصد یہ تھے۔(1) مخالفین کے عموماً اور دیا نندیوں کے خصوصاً اعتراضات کا جواب دینا اور دین کی خوبیوں کا اظہار کرنا اور دیا نندی تعلیم کے طلسم کو توڑنا۔(2) باہمی اتحاد و اتفاق بڑھانا اور اختلافات باہمی سے اجتناب۔(3) حکومت وقت ورعایا کے تعلقات کو خوشگوار بنانا۔اخبارالحق نے آریوں اور دوسرے مذاہب کے خلاف قلمی جہاد کی بدولت جلد ہی مسلمانان ہند میں شہرت حاصل کر لی۔1911ء میں حکومت نے پریس ایکٹ کے تحت ایک ہزار روپیہ کی نقد ضمانت طلب کی تو اسلامی پریس نے اس کے خلاف پر زور احتجاج کیا۔چنانچہ اخبار البشیر ، وکیل ، الاسلام ملت، وقت، مسلمان، زمیندار، افغان وغیرہ اخبارات نے اس فیصلہ پر سخت تنقید کی۔مگر حکومت نے