خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 375
375 10۔تثلیث کے قلب شہر لندن میں کسر صلیب کا نفرنس (31 مئی 1978 ء تا 2 جون 1978 ء ) منعقد کی گئی۔11 - قرآن کریم کا گورمکھی زبان میں ترجمہ بھارت میں شائع کیا گیا۔12 - قرآن کریم یورو با زبان میں نائیجیریا میں شائع کیا گیا۔13 - قرآن کریم انگریزی ترجمہ مع مختصر تفسیری نوٹ شائع کیا گیا۔14۔دیباچہ قرآن مجید مصنفہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کا فرانسیسی ترجمہ (Saint Coran) کے نام سے شائع کیا گیا۔15 - حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مختلف اقتباسات کتاب The Essence of" "Islam کے نام سے دو ضخیم جلدوں میں شائع ہو چکی ہے۔16۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب اسلامی اصول کی فلاسفی کا انگریزی ترجمہ "The Philosophy of the Teachings of Islam" کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔17 - اسلامی اصول کی فلاسفی، نائیجیریا میں یورو باز بان میں شائع ہو چکی ہے۔18۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب "مسیح ہندوستان میں کا انگریزی ترجمہ Jesus in) (India شائع ہو چکا ہے۔19۔حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کی کتاب "Deliverance from the Cross" 20 - کسر صلیب کانفرنس کے موقع پر پڑھا جانے والا ایک مقالہ Truth about the" "Crucifixion کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔21۔مندرجہ ذیل زبانوں میں فولڈر ز بھی شائع ہو چکے ہیں۔انگریزی ، جرمن، نارویجن، جاپانی، البانین ،فرنچ ، اٹالین ، رومانش اور ڈچ سپینش ،اردو۔22۔حضور کے دورہ مغربی افریقہ، پین کی سب سے پہلی 0۔V۔D فلم تیار کی گئی جس کو پاکستان اور بیرون پاکستان ہزار ہا افراد نے دیکھا۔23۔بیرونی ممالک کی جماعتوں کے آپس میں اور مرکز سے رابطہ کے لئے ٹیلیکس (Telex) کا انتظام شروع ہو چکا ہے۔