خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 376
376 24۔حضور نے 23 مارچ 1982 ء کو صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کی نئی عمارت کا سنگ بنیا درکھا۔چنانچہ جماعت احمدیہ نے 1989ء کے سال کو جشن تشکر کے سال کے طور پر منایا۔حضرت خلیفہ ابیح الرابع نے 1988ء ، 1989ء میں براعظم یورپ، افریقہ، امریکہ اور ایشیا کے متعدد ممالک کے دورے فرمائے اور حق کا پیغام پہنچایا۔جوبلی تقریبات 22 مارچ 1989ء کو مغرب سے قبل حضرت خلیفہ المسیح الرائع نے اپنے دست مبارک سے بیت الفضل لندن میں بجلی کے قمقموں کا سوئچ آن کر کے جشن تشکر کی تقاریب کا باقاعدہ آغاز فرمایا۔23 مارچ کو حضور نے بیت الفضل لندن کے سامنے لوائے احمدیت لہرایا۔حضور نے کل عالم کے لئے ایک وڈیو پیغام جاری فرمایا۔جلسہ سالانہ برطانیہ 1989 ء تک جماعت 120 ملکوں میں قائم ہو چکی تھی اور جلسہ میں 64 ممالک کے 14 ہزار احباب تشریف لائے۔اس جلسہ نے وحدت اقوام کا عظیم تصور پیش کیا اس جلسہ میں متعدد حکومتوں نے اپنے نمائندے بھجوائے۔جوبلی سال میں ایک لاکھ بیعتیں ہوئیں جو تاریخ احمدیت میں ایک نیا سنگ میل تھا۔20 سے زائد زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع کئے گئے۔117 زبانوں میں قرآن کریم کی منتخب آیات احادیث اور اقتباسات مسیح موعود کے تراجم شائع کئے گئے۔بیسیوں نئے مشن ہاؤسز حاصل کئے گئے۔1984 ءتا1989ء ، 1308 نئی جماعتیں قائم ہوئیں۔600 مساجد تعمیر کی گئیں اور 201 بنی بنائی ملیں۔اللہ تعالیٰ نے حضور کو السلام علیکم ورحمتہ اللہ کا الہام نئی صدی کے تحفہ کے طور پر دیا۔حضور نے نئی صدی کا پہلا خطبہ جمعہ 24 مارچ 1989ء) کو اسلام آبا دلندن میں ارشاد فرمایا جو ماریشس اور جرمنی میں بذریعہ ٹیلی فون سنا گیا۔الغرض صد سالہ جشن تشکر نے دنیا میں دعوت حق کا غلغلہ مچادیا اور جماعت کو ترقی کے نئے سنگ میل ئے۔