خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 250 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 250

250 عورتوں کو تعلیم کیسی دینی چاہئے مختلف زبانیں سکھانا تو ضروری بات ہے باقی امور میں ضروری نہیں کہ عورتوں کو اس رستے پر لے جائیں جس پر دوسرے لوگ لے جارہے ہیں۔اعلی تعلیم وہی نہیں جو یورپ دے رہا ہے مسلمانوں میں بھی اعلی تعلیم تھی مسلمان عورتیں بھی پڑھتی پڑھاتی تھیں“۔عورتوں کی تعلیم کا جس قدر جلد سے جلد مکمل انتظام کیا جائے گا۔اتنا ہی مفید ہوگا۔تبلیغ کے لحاظ سے بھی عورتوں کی تعلیم نہایت ضروری ہے۔ہندو اور عیسائی عورتیں تعلیم میں بہت بڑھ رہی ہیں۔ہماری عورتیں تعلیم حاصل کر کے نہ صرف ان کے حملوں سے بچ سکتی ہیں بلکہ ان کو تبلیغ بھی کر سکتی ہیں۔تاریخ احمدیت جلد 5 ص 13) عورتوں کے لئے اعلیٰ انگریزی تعلیم کا اجراء: حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے یکم جولائی 1931ء کو قادیان میں ایف اے کلاس کا افتتاح فرمایا۔اس موقع پر حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ انگریزی تعلیم جاری رہے یہاں تک کہ گریجوایٹ خواتین کی اتنی کثیر تعداد پیدا ہو جائے کہ ہم سکول میں بھی زنانہ سٹاف رکھ سکیں اور کالج بھی قائم اس تعلق میں حضور نے یہ بھی فرمایا کہ تربیت اولاد کے مسئلہ میں کامیابی کی فقط یہی ایک صورت ہے کہ چھوٹی عمر کے بچوں کے بورڈنگ بنا کر ان کا انتظام عورتوں کے سپرد کر دیا جائے تا کہ وہ ان میں بچپن میں ہی خاص اخلاق پیدا کریں اور پھر وہ بچے بڑے ہو کر دوسروں کے اخلاق کو اپنے اخلاق کے سانچے میں ڈھالیں۔اگر ہم ایسے ہومز (گھر) قائم کرسکیں تو اس کے ذریعہ سے اعلیٰ اخلاق پیدا کئے جاسکتے ہیں اور ایسی تربیت ہو سکتی ہے جو ہماری جماعت کو دوسروں سے بالکل ممتاز کر دے۔مگر یہ بات کبھی حاصل نہیں ہوسکتی جب تک کافی تعداد میں تعلیم یافتہ عورتیں نہ ہوں۔مجلس خدام الاحمدیہ کا قیام تاریخ احمدیت جلد 5 ص 313 حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے اللہ تعالیٰ کی مشیت خاص کے ماتحت عالمگیر غلبہ حق کے لئے جن عظیم الشان تحریکات کی بنیاد رکھی ان میں سے نہایت شاندار نہایت اہم اور مستقبل کے اعتبار سے نہایت