خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 215 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 215

215 رسالہ کی صورت میں شائع ہونے چاہئیں۔سیدنا حضرت مصلح موعودؓ نے اس پر اپنے قلم مبارک سے تحریر فرمایا کہ:۔اچھی بات ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اس کی مکمل تاریخ لکھی جائے۔میرے نزدیک مہاشہ فضل حسین کو بلوا کر اس کام پر لگا دیا جائے یا دوست محمد بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔۔۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضور کی توجہ اس طرف بھی منعطف فرمائی کہ سلسلہ احمدیہ کی پوری تاریخ کو محفوظ کیا جانا چاہئے۔چنانچہ اس سلسلہ میں حضور نے درج ذیل الفاظ میں تحریک فرمائی:۔آپ کو علم ہے کہ ہماری جماعت کی تاریخ اب تک غیر محفوظ ہے۔حضرت مسیح موعود کے سوانح بعض لوگوں نے مرتب کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ بھی نامکمل ہیں۔پس سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے تاریخ سلسلہ احمدیہ کے مکمل کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔سب سے پہلے قریب کے زمانہ کی تاریخ مرتب کی جائے گی تا کہ ضروری واقعات محفوظ ہوسکیں۔سلسلہ کی تاریخ کئی جلدوں میں مکمل ہوگی۔تین سال تک کام کا اندازہ ہے۔اس کی چھپوائی اور لکھوائی وغیرہ پر کم از کم تھیں پینتیس ہزار روپیہ خرچ کا اندازہ ہے۔صدرانجمن احمدیہ پر چونکہ اس وقت کافی بار ہے اس لئے اس کام کا علیحدہ انتظام کرنے کے لئے میں احباب جماعت میں سر دست صرف مبلغ بارہ ہزار روپیہ کی تحریک اس کام کے لئے کر رہا ہوں۔جب یہ روپیہ خرچ ہونے کو ہوگا پھر اور اپیل کی جائے گی۔جماعت کے جن لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے توفیق عطا فرمائی ہے۔انہیں سلسلہ کی اس اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تایہ کام جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جائے۔دفتر محاسب صدر انجمن احمد یہ ربوہ میں اس تحریک کے لئے مدکھول دی گئی ہے جو احباب اس تحریک میں حصہ لینا چاہیں وہ اپنی رقوم محاسب صاحب صدرانجمن احمد ی ربوہ کو بر تصنیف تاریخ سلسلہ احمدیہ بھیجوا دیں۔یہ رقم میرے اختیار میں رہے گی اور میرے ہی دستخطوں سے برآمد ہو سکے گی۔یہ تحریک اخبار المصلح» (کراچی) 20 مئی 1953ء میں چھپ کر منظر عام پر آئی تو مخلصین جماعت نے اس کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔نیز اس اعلان نے جماعت کے اہل قلم اصحاب میں بھی ایک جنبش پیدا کردی۔چنانچہ لا ہور کے ایک مخلص احمدی ایڈووکیٹ نے حضرت مصلح موعود کی خدمت