خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 188
188 مرکز سلسلہ کے متعلق تحریکات قادیان جماعت احمدیہ کا دائگی مرکز ہے۔یہ ایک طرف کل عالم کے احمدیوں کا مرکز وحدت ہے اور دوسری طرف مخالفین کی شرارتوں اور ایذا رسانیوں کا مرکز نگاہ ہے۔اس لئے قادیان کی آبادی، اس کا ماحول، اس کی حفاظت اور دیگر امور احمدیت کی ترقی اور اشاعت میں زبردست کردارادا کرتے ہیں۔ہے لہذا حضرت مصلح موعودؓ نے اس طرف بھی ہر پہلو سے خاص توجہ فرمائی۔یہاں قادیان اور پھر منارة المسبح کے متعلق حضور کی نمایاں تحریکات کو یکجا کر دیا گیا ہے۔قادیان کے متعلق سب سے اہم تحریکات تو وہ ہیں جن میں حضور اہل قادیان کو علمی اور روحانی لحاظ سے بلند مدارج پر پہنچنے کی تلقین کرتے رہے اور مسلسل خطبات کے ذریعہ را ہنمائی فرماتے رہے۔نظام جماعت اور ذیلی تنظیموں کی بنیاد رکھی اور متعدد ایسے ادارے قائم فرمائے جو قادیان اور اس کے باسیوں کی نیک شہرت کا ذریعہ بنیں۔یہ سلسلہ حضرت مصلح موعودؓ کے پورے دور خلافت پر پھیلا ہوا ہے اور خلافت ثانیہ کی پوری تاریخ اس کی تفصیل میں پیش کی جاسکتی ہے۔مینارة المسیح قادیان کی تعمیل کی تحریک احادیث نبوی میں ایک پیشگوئی تھی کہ مسیح سفید منارہ کے قریب نازل ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے خدا تعالیٰ کی اس بات کو ظاہر میں پورا کرنے کے لئے ایک مینار کی بنیا د رکھی۔گواس وقت یہ کام بظاہر مشکل نظر آتا تھا لیکن پھر بھی آپ کے زمانہ میں جماعت نے اس غرض کے لئے بہت سا چندہ جمع کیا۔لیکن کام پھر بھی نامکمل رہا۔بعض مخالفین نے اس پر اعتراض کیا تو حضرت مسیح موعود نے تحریر فرمایا: اگر سارے کام ہم ہی کر جائیں تو بعد میں آنے والے لوگ کیا کریں گے اور وہ کس طرح ثواب لیں گے۔حضرت مصلح موعودؓ نے 27 نومبر 1914ء کے خطبہ میں مخلصین کو تحریک فرمائی کہ وہ منار کی تکمیل میں حصہ لیں۔حضرت مسیح موعود نے اس کی تکمیل سے بہت سی برکات کے نزول کی پیشگوئی فرمائی ہے