خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 187 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 187

187 مجھے کئی سال سے یہ فکر تھا کہ جماعت کے پرانے علماء اب ختم ہوتے جارہے ہیں۔ایسا نہ ہو کہ جماعت کو یکدم مصیبت کا سامنا کرنا پڑے اور جماعت کا علمی معیار قائم رہ نہ سکے۔چنانچہ اس کے لئے میں نے آج سے تین چار سال قبل نئے علماء کی تیاری شروع کر دی تھی۔کچھ نو جوان تو میں نے مولوی صاحب ( یعنی حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب۔ناقل ) سے تعلیم حاصل کرنے کے لئے مولوی صاحب کے ساتھ لگا دیئے اور کچھ باہر بھجوا دیئے تا کہ وہ دیو بند وغیرہ کے علماء سے ظاہری علوم سیکھ آئیں۔یہ بھی اللہ تعالیٰ کی مشیت اور قدرت کی بات ہے کہ ان علماء کو واپس آئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے۔جب وہ واپس آگئے تو مولوی صاحب فوت ہو گئے۔الفضل 11 جون 1947ء ص5) حضرت مصلح موعودؓ نے مرکز میں ان واقفین کو واپسی پر ان کو دوسرے واقفین کے پڑھانے پر مقرر فرما دیا۔ان علماء نے ایک لمبا عرصہ مختلف میدانوں میں جماعت کی بھر پور خدمت کی ہے اور اب ان کے شاگردوں کے ذریعہ یہ سلسلہ جاری ہے۔