خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 171 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 171

171 علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا تھا کہ قو میں اسلام میں داخل ہوں گی پھر ہم امریکہ کی طرف متوجہ ہوں گے اور وہاں ہزار دو ہزار مساجد بنائیں گے۔نتیجہ یہ ہوگا کہ آواز در آواز پھیلتی چلی جائے گی۔تم دیکھولو ربوہ ایک چھوٹا سا قصبہ ہے لیکن یہاں جب مسجد مبارک میں مؤذن کی آواز بلند ہوتی ہے تو وہ سارے شہر میں پھیلتی ہے اور جب دوسری مساجد سے بھی اذان کی آواز میں اٹھتی ہیں تو پورے شہر کے اندر زندگی اور بیداری کی ایک لہر دوڑ جاتی ہے۔اسی طرح جب یورپ اور امریکہ کی ہزاروں مساجد میں اذانیں ہوں گی تو عیسائی سمجھ لیں گے کہ اب عیسائیت مرگئی اور پھر یہ نور آہستہ آہستہ تمام دنیا میں پھیلا تو چکر کھا کر جاپان ، فلپائن اور انڈونیشیا سے ہوتا ہوا پاکستان آئے گا۔پہلے لوگ کہتے تھے کہ انگریزی سلطنت پر سورج نہیں ڈوبتا۔لیکن اب یہ بات عملاً احمدیت پر بھی صادق آتی ہے۔اب احمدیت پر بھی سورج غروب نہیں ہوتا لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ہماری اذانوں پر بھی سورج غروب نہ ہو۔الفضل 26 دسمبر 1957 ء )