خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 150 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 150

150 74 زبانوں میں کتب اور فولڈر تیار کرائے گئے۔رسالہ الوصیت کا 11 زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔تفسیر کبیر کی 6 جلدوں کا عربی ترجمہ شائع ہو چکا ہے۔دنیا میں لگنے والی 273 نمائشوں کے ذریعہ 3 لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچایا گیا۔رقیم پریس لندن کے تحت افریقہ کے 8 ممالک میں پریس کام کر رہے ہیں۔نصرت جہاں سکیم کے تحت افریقہ کے 12 ممالک میں 34 ہسپتال کام کر رہے ہیں۔11 ممالک میں 494 سکول جاری ہیں۔مختلف ممالک میں 1398ٹی وی پروگرام دکھائے گئے جو 813 گھنٹوں پر مشتمل تھے۔ریڈیو پروگرام 11873 گھنٹوں پر مشتمل ہیں۔ان ذرائع سے 8 کروڑ اور 6 کروڑ افراد تک پیغام پہنچایا گیا۔احمد یہ ویب سائٹ پر 170 کتابیں آگئی ہیں۔تحریک وقف نو میں 34 ہزار 811 بچے شامل ہو چکے ہیں۔31 ہومیوڈسپنسریوں سے 37,412 مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔طاہر ہومیو پیتھک انسٹی ٹیوٹ میں 1,21,390 مریضوں کا علاج کیا گیا۔ہیومینیٹی فرسٹ 19 ممالک میں رجسٹر ڈ ہو چکی ہے۔پاکستان کے زلزلہ میں 5لاکھ 20 ہزار کلو گرام امدادی سامان دیا گیا۔