خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 129
129 نے اس میں کیا کیا تبدیلیاں کی ہیں۔پھر جہاں جہاں وہ بہانے بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ کا تب کی غلطی سے ایسا ہو گیا۔وہاں بھی بحث کر کے واضح کیا جائے کہ یہ کتابت کی غلطی ہو ہی نہیں سکتی۔پھر پنڈت دیا نند نے علمی طور پر ہندو مذہب کے متعلق جو باتیں لکھی ہیں ان کے متعلق ویدوں اور ہندؤں کی پرانی کتابوں سے یہ ثابت کیا جائے کہ پنڈت جی کا بیان غلط ہے۔اس طرح ستیارتھ پرکاش کے ہر باب میں جو کوتاہیاں یا غلطیاں پائی جاتی ہیں، الف سے لے کر ی تک ان سب کو واضح کیا جائے۔اسلام پر جو حملہ کئے گئے ہیں ان کا بھی ضمنی طور پر جواب آجانا چاہئے۔اس طرح ستیارتھ پرکاش کے رد میں ایک مکمل کتاب لکھی جائے جو کم سے کم آٹھ سو صفحات کی ہو اور جس طرح ستیارتھ پرکاش ایک معیاری کتاب کے طور پر پیش کی جاتی ہے اس طرح یہ کتاب نہایت محنت سے معیاری رنگ میں لکھی جائے۔بعد میں ہر زبان میں اس کتاب کا ترجمہ کر کے تمام ہندوستان میں پھیلائی جائے۔آپ اس کے لئے ڈھانچہ تیار کریں اور مجھ سے مشورہ لیں اور پھر میرے مشورہ اور میری ہدایات کے مطابق یہ کتاب لکھی جائے۔پہلا باب مثلاً اس کتاب کی تاریخ پر مشتمل ہونا چاہیئے دوسرے باب میں ستیارتھ پر کاش کے پہلے باب کا جواب دیا جائے اور بتایا جائے کہ اس میں کیا کیا غلطیاں ہیں یا اگر ہم ان باتوں کو ہندومذہب کے لحاظ سے تسلیم کر لیں تو پھر ان پر کیا کیا اعتراض پڑتے ہیں۔اس طرح شروع سے لے کر آخر تک تمام کتاب کا مکمل جواب لکھا جائے۔(الفضل کم جنوری 1945 میں 4 کالم 1) اس سکیم کے مطابق حضرت سیدنا اصلح الموعود نے اس کتاب کے مختلف ابواب پروفیسر ناصرالدین عبداللہ صاحب، مہاشہ محمد عمر صاحب اور مہاشہ فضل حسین صاحب میں بغرض جواب تقسیم فرما دیئے۔لمصل چودھویں باب کی نسبت حضور نے فیصلہ فرمایا کے اس کا جواب خود تحریر فرمائیں گے۔جماعت احمدیہ کے ان سنسکرت دان علماء نے حضرت سید نا صلح الموعودؓ کی ہدایت اور نگرانی میں ماہ جنوری 1948ء میں قریباً سات، آٹھ ابواب کا جواب مکمل کر لیا۔چنانچہ حضور نے 2 فروری 1945ء کے خطبہ جمعہ میں بتایا کہ : میں نے ستیارتھ پرکاش کا جواب شائع کرنے کا اعلان کیا تھا۔چنانچہ اس کا جواب قریباً سات آٹھ بابوں کا ہو چکا ہے اور بقیہ تیار ہو رہا ہے۔جونو جوان اس کام کو کر رہے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ نت کے ساتھ کر رہے ہیں اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ ہماری جماعت میں ایسے نوجوان پیدا