خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 540
540 کام شروع ہو جائے گا۔جس جوش اور درد کے ساتھ وہاں کے لوگوں نے اپنے وعدے پورے کرنے اور بڑھا کر پورے کرنے کا اظہار کیا اور دعا کے لئے کہا۔مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ جلد ہی مسجد کی تعمیر بھی مکمل ہو جائے گی۔اور کوئی مالی مسئلہ نہیں ہو گا۔اس مسجد کا نام ”بیت النور" رکھا گیا ہے۔پھر ٹورانٹو کے پاس ایک جگہ ہے۔بریمپٹن (Brampton) ، یہاں بھی مسجد کا سنگ بنیا د رکھا گیا ہے۔یہاں کچھ روکیں ابھی حائل ہیں۔جیسا ان ملکوں میں ہوتا ہے۔بعض اجازتیں لینی ہوتی ہیں۔بعض ہمسایوں کی طرف سے روکیں ہیں۔بہر حال بنیاد رکھ دی گئی ہے۔دعا کریں اللہ تعالیٰ روکوں کو دور فرمائے اور یہاں بھی مسجد کی تعمیر جلد شروع ہو جائے۔پھر کینیڈا کی جماعت نے ایڈمنٹن ، گلائیڈ منسٹرز ، سکاٹون وغیرہ میں مساجد کے لئے پلاٹ خریدے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے کافی بڑے بڑے پلاٹ ہیں۔دس ہیں اور تمیں ایکٹڑ کے۔یہاں بھی جلد اللہ کرے ان کو مساجد کی تعمیر کی تو فیق ملے۔تو جو پہلی جگہیں ہیں وینکوور اور کیلگری کیونکہ یہ شہر کے اندر ہیں۔یہ پلاٹ میرا خیال ہے چار پانچ ایکڑ کے ہیں۔باقی جگہ کھلی جگہوں کے پلاٹ ہیں۔ان بڑے پلاٹوں کا یہ فائدہ ہے کہ بہت ساری چیزوں کے لئے ہمیں جو ضرورت پڑتی ہے، جماعت کے فنکشنز کے لئے وہ ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔پھر کینیڈا کی جماعت نے دوسنٹرز خریدے ہیں جہاں بڑی اچھی مضبوط عمارتیں بنی ہوئی ہیں۔بلکہ ایک جگہ تو Darham تو ایک چھوٹا سا قلعہ نما گھر بنا ہوا ہے۔کسی ہالینڈ کے باشندے نے بنایا تھا۔اور۔اس کے بعد اس نے دے دیا بڑا مضبوط بنا ہوا ہے اور اس کے ساتھ رقبہ بھی تقریباً سترہ اٹھارہ ایکٹر ہے۔جیسا کہ میں نے کہا اچھی مضبوط عمارت ہے۔اللہ تعالیٰ نے بھی جماعت کے پیسے کو، قربانی کرنے والوں کے پیسے کو اس طرح برکت دی ہے اور ان سے اس طرح استعمال کرواتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے۔یہ قلعہ نما گھر جو ہے۔18 ایکڑ زمین کے ساتھ یہ تقریباً ایک ملین ڈالر کا خریدا گیا ہے اور اس کا خرچ بھی صرف ایک آدمی نے دیا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کو ایسے مخلص دوست دیئے ہیں جو خرچ برداشت کرتے ہیں اور جماعت کو بڑے سستے داموں یہ زمین مل گئی ہے جبکہ اس کی اب قیمت تقریباً اس سے ڈیوڑھی ہو چکی ہے تو ان سب خرچ کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ جزا دے اور ان کے اموال ونفوس میں برکت ڈالے۔جیسا کہ میں نے کہا یہ عمارت بھی جو خریدی گئی ہے یہ اتفاق سے قبلہ رخ بنی