خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 539
539 تو وہاں بھی افریقن احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مالی قربانیوں میں بڑھ کے حصہ لے رہے ہیں۔ایک افریقن احمدی نے ایک بڑی اچھی مسجد بنوانے کا وعدہ کیا ہے بلکہ شروع بھی کروادی ہے۔اس کی بنیاد میں نے رکھی تھی۔اللہ تعالیٰ ان سب قربانی کرنے والوں کو جزا دے ان کی تو فیقوں کو بڑھائے اور ان کے ایمان اور اخلاص میں ان کو ترقی دیتا چلا جائے۔پھر اس کے بعد میں نے کینیڈا کا دورہ کیا ہے۔کینیڈا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے تین مساجد کے سنگ بنیادر کھے گئے۔پہلا سنگ بنیا دو نیکوور (Vancouver) میں رکھا گیا یہ بھی سمندر کے کنارے پہاڑوں میں گھرا ہوا ایک خوبصورت شہر ہے دریا کے کنارے جماعت نے چند سال قبل ایک رقبہ خریدا تھا جس میں ایک عمارت بنی ہوئی تھی۔اور اس میں ایک چھوٹا سا ہال بھی تھا جس میں آجکل نمازیں ادا ہوتی ہیں۔یہاں با قاعدہ مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔اس مسجد کا نام بیت الرحمن رکھا گیا ہے۔اس مسجد کا خرچ برداشت کرنے کا وعدہ بھی ایک مخلص احمدی دوست نے کیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو توفیق دے اور ان کے اموال ونفوس میں برکت عطا فرمائے۔اس مسجد کا خرچ تقریباً ساڑھے تین چار ملین ہے یعنی پہنتیں، چالیس لاکھ ڈالرز اور وہ اکیلے آدمی نے برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جلد سے جلد تکمیل کروانے کی توفیق عطا فرمائے۔پھر کیلگری کینیڈا کا ایک بڑا شہر ہے۔یہاں بھی مسجد کا سنگ بنیا د رکھا گیا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے سنگ بنیاد کے وقت ایک بڑی اچھی تقریب ہوئی اور ان کے ممبر آف پارلیمینٹ اور شہر کے معززین دوست آئے بلکہ صوبے کے گورنر بھی آئے ہوئے تھے تو اسی طرح وینکوور میں بھی دوست معززین اور پارلیمینٹ ممبران آئے ہوئے تھے۔کینیڈا میں عموماً جماعت کا ایک اچھا اثر قائم ہے۔اور ان دونوں شہروں میں بھی باقی کینیڈا کی طرح جماعت کا بڑا اچھا اثر قائم ہے۔اللہ تعالیٰ یہ نیک اثر ہمیشہ قائم رکھے اور جماعت کو توفیق دے کہ اس میں مزید ترقی ہو اور اس نیک تاثر کے نیک اثرات بھی ظاہر ہوں اور وہاں کے احمدی ان لوگوں کو بھی اسلام کی روشنی سے منور کرنے کے قابل ہو سکیں۔تو کیلگری مسجد کے سنگ بنیاد کا ذکر ہو رہا تھا۔یہ بھی بڑا منصوبہ ہے میرا خیال ہے کینیڈا کی یہ سب سے بڑی مسجد ہو گی۔تقریباً چھ سات ملین ڈالرز کا خرچ ہے اور اللہ تعالیٰ وہاں کے احمدی احباب کو توفیق دے۔ان کی تو فیقوں کو بڑھائے اور جلد انہیں یہ مسجد تعمیر کرنے کی توفیق دے۔بنیا د رکھی ہے انشاء اللہ