خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 514 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 514

514 ہوں کہ ہم نے لاکھوں میں اور ہزاروں میں بیعتیں کروائی ہیں اور جلسے پر یا جس جگہ جاؤں وہاں حاضری صرف سینکڑوں میں ہو تو یہ چیز ظاہر کرتی ہے کہ آپ لوگ صرف بیعتیں کرواتے رہے ہیں۔بیعت فارم توFill ہوتے رہے لیکن ان کو ضائع ہونے کے لئے چھوڑ دیا گیا۔حالانکہ آپ کے سامنے قرآن کریم کی مثال موجود ہے کہ اگر ان کو چھوڑ دیں گے تو ضائع ہو جائیں گے اور یہ گناہ جو آئے گا آپ لوگوں کے سر پر ہے۔۔۔۔۔فرمایا: ”پھر ایک بات کی جاتی ہے کہ بعض لوگ اپنی جگہ بدل لیتے ہیں اس لئے پتہ نہیں لگتا۔پاکستان میں بھی یہ عذر پیش کیا جاتا ہے۔یہ کوئی عذر نہیں ہے۔اگر آپ لوگوں کے رابطے با قاعدہ ہیں۔ہفتہ میں ایک دفعہ۔مہینے میں ایک دو مرتبہ رابطہ ہے تو یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ اگر آدمی ایک جگہ سے دوسری جگہ چھوڑ کر جا رہا ہو یا Migrate کر رہا ہو تو آپ کو اس کا ایڈریس پتہ نہ لگے یا اپنا رابطہ آپ کو نہ دے۔اس کا پتہ نہیں چلتا کہ وہ کدھر گیا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ مہینوں رابطہ نہیں ہوتا۔اس شخص کا جماعت سے رابطہ ہی نہیں تھا۔جس کے بارے میں آپ کہتے ہیں کہ چھوڑ کر چلا گیا اس لئے رابطہ نہیں رہا۔دراصل اس لئے رابطہ نہیں رہا کہ آپ لوگوں نے اس پر توجہ نہیں دی۔اس کو جماعت کے سسٹم میں با قاعدہ شامل نہیں کیا۔اس لئے یہ ایک بہانہ ہے کہ لوگ ہمارے رابطے میں نہیں رہتے اور ایک دم چلے جاتے ہیں۔راتوں رات تو کوئی غائب نہیں ہو جاتا۔آخر جب کوئی جاتا ہے یا شفٹ کرتا ہے۔اس نے اپنے بیوی بچوں کو لے کر جانا ہوتا ہے۔اگر آپ کا رابطہ ہو تو ایسا شخص بتائے گا کہ بھئی فلاں جگہ جانے کا ارادہ ہے اور جب جائے گا تو بتائے گا کہ میں فلاں جگہ جارہا ہوں۔اس لئے اس طرف خاص طور پر بہت توجہ دیں ایک دفعہ تعداد بتا کے کہ ہم نے اتنی بیعتیں کرلی ہیں اس کے بعد ان کو ضائع ہونے کے لئے چھوڑ دیا تو کوئی فائدہ نہیں۔نہ وہ آپ کے ہاتھ میں رہے نہ ان کی آئندہ نسلوں کی کوئی ضمانت ہے کہ ان کا جماعت سے کوئی تعلق رہے گا۔اس لئے ایک مہم کے طور پر یہ آپ کے پروگرام میں شامل ہونا چاہئے۔2008ء میں جو آپ خلافت جو بلی منارہے ہیں اس میں صرف منہ سے کہہ دینے سے کہ ہم اتنے ہو گئے ہیں تو فائدہ نہیں ہوگا۔کچھ Facts بھی نظر آنے چاہئیں Figures بھی نظر آنے چاہئیں۔اس لئے کوشش کریں کہ جو بیعتیں آپ اپنے ملک میں Claim کرتے ہیں کہ اتنی ہوئیں ان میں سے کم