خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 507 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 507

507 حضور نے فرمایا:۔واقفین نو زبانیں سیکھیں اس ضمن میں واقفین نو سے بھی کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ وہ واقفین نو جو شعور کی عمر کو پہنچ چکے ہیں اور جن کا زبانیں سیکھنے کی طرف رجحان بھی ہے اور صلاحیت بھی ہے خاص طور پر لڑکیاں وہ انگریزی، عربی اردو اور ملکی زبان جو سیکھ رہی ہیں جب سیکھیں تو اس میں اتنا عبور حاصل کر لیں (میں نے دیکھا ہے کہ زیادہ تر لڑکیوں میں زبانیں سیکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے ) کہ جماعت کی کتب اور لٹریچر وغیرہ کا ترجمہ کرنے کے قابل ہو سکیں تبھی ہم ہر جگہ نفوذ کر سکتے ہیں۔(روزنامہ الفضل 2 جولائی 2004ء ) ہر احمدی دعوت الی اللہ کے لئے سال میں کم از کم دو ہفتے وقف کرے حضور نے خطبہ جمعہ 4 جون 2004ء بمقام ہالینڈ میں فرمایا:۔دنیا میں ہر احمدی اپنے لئے فرض کر لے کہ اس نے سال میں کم از کم ایک یا دو دفعہ ایک یا دو ہفتے تک اس کام کے لئے وقف کرنا ہے۔یہ میں ایک یا دو دفعہ کم از کم اس لئے کہہ رہا ہوں کہ جب ایک رابطہ ہوتا ہے تو دوبارہ اس کا رابطہ ہونا چاہیئے اور پھر نئے میدان بھی مل جاتے ہیں۔اس لئے اس بارے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ تمام طاقتوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہر ایک کو پیش کرنا چاہئے۔چاہے وہ ہالینڈ کا احمدی ہو یا جرمنی کا ہو۔یا بیلجیئم کا ہو یا فرانس کا ہو یا یورپ کے کسی بھی ملک کا ہو یا دنیا کے کسی بھی ملک کا ہو چاہے گھانا کا ہوا فریقہ میں یا بورکینافاسوکا ہو، کینیڈا کا ہو یا امریکہ کا ہو یا ایشیائی کسی ملک کا ہو، ہر ایک کو اب اس بارے میں سنجیدہ ہو جانا چاہئے اگر دنیا کو تباہی سے بچانا ہے۔ہر ایک کو ذوق اور شوق کے ساتھ اس پیغام کو پہنچائیں ، اپنے ہم وطنوں کو اپنے اس پیغام کو پہنچائیں ، اور جیسا کہ میں نے کہا دنیا کو تباہی سے بچائیں کیونکہ اب اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے بغیر کوئی قوم بھی محفوظ نہیں۔اس لئے اب ان کو بچانے کے لئے داعیان الی اللہ کی مخصوص تعداد یا مخصوص ٹارگٹ حاصل کرنے کا وقت نہیں ہے۔یا اسی پر گزارا نہیں ہوسکتا۔بلکہ اب تو جماعتوں کو ایسا پلان کرنا چاہئے ، جیہ کہ میں نے کہا ہے کہ ہر شخص ، ہر احمدی اس پیغام کو پہنچانے میں مصروف ہو جائے۔روزنامه الفضل 31 اگست 2004 ء )