خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 468
468 احمدی شاعر عبدالکریم قدسی نے اس کا کیا خوبصورت نقشہ کھینچا ہے۔ایک محبت کا ہے دریا مریم شادی فنڈ دریا وہ جو ختم نہ ہو گا مریم شادی فنڈ ہر اک مفلس زادی رخصت ہو گی عزت سے اک باعزت روشن رستہ مریم شادی فنڈ اجڑے پیڑے لوگوں پر رکھے شفقت کا ہاتھ سے کرے کفالت مریم شادی فنڈ خاموشی ایسی کوئی مثال نہیں ہے اس دنیا کے پاس ماں کا پیار اور باپ کی شفقت مریم شادی فنڈ غربا کی خدمت کا جذبہ: الفضل 2 اپریل 2003ء ) حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :۔میں تو آپ سب کے بارے میں ہمیشہ پریشان رہتا ہوں۔بیماری کی حالت میں بھی سب کے لئے دعائیں کرتا ہوں۔جس حد تک ممکن ہے یتیموں ، غریبوں ، بیواؤں ، مسکینوں کی مدد کے لئے انتظام کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔کیونکہ سب پیسہ جماعت ہی کا ہے لیکن وہ پیسہ جو جماعت مجھے دے دیتی ہے ذاتی طور پر وہ بھی اب تمام کا تمام میں کی خدمت میں ہی لگا دیتا ہوں تا کہ شاید اسی طرح میری بخشش کا سامان ہو۔آپ بھی میرے لئے یہی دعا کیا کریں۔(الفضل 16 نومبر 1999ء) ہو میو پیتھی سے متعلق تحریکات جماعت احمدیہ میں ہومیو پیتھی کو متعارف کرانے کا سہرا حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے سر ہے۔آپ نے فروری 1923ء میں احمدی خواتین کو معلومات افزا لیکچر دیتے ہوئے ہو میو پیتھی کا تذکرہ فرمایا اور کئی احمدیوں کو اس طریق علاج کی طرف توجہ پیدا ہوگئی اور انہوں نے بیسویں صدی کے چوتھے عشرہ میں پرائیویٹ کلینک بھی کھول لئے۔