خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 469
469 وقف جدید کی ڈسپنسری: دسمبر 1959 ء میں ربوہ میں فضل عمر ہو میو پیتھک ریسرچ ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں آیا جس کے صدر حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب تھے۔1960ء میں آپ نے ہومیو پیتھی کی مفت ادویہ دینے کا سلسلہ شروع کیا۔آغاز میں آپ نے یہ کام گھر میں جاری کیا۔1968ء میں وقف جدید میں با قاعدہ ڈسپنسری کے قیام تک آپ تمام اخراجات خود برداشت کرتے تھے۔وقف جدید میں آپ کے علاج سے ہزاروں مریض فیض یاب ہوئے اور آپ نے بہت سی بیماریوں کے متعلق نئے نئے تجربات کئے جن میں خدا نے آپ کو کامیابی عطا فرمائی (اس کی تفصیل آپ کی کتاب ہو میو پیتھی یعنی علاج بالمثل میں موجود ہے) ہومیو پیتھی کلاسز 1982ء میں منصب خلافت پر فائز ہونے کے بعد آپ نے خدمت خلق کا یہ سلسلہ مزید وسیع کر دیا سلسلہ میں ایک انقلابی موڑ اس وقت آیا جب آپ نے ایم ٹی اے پر 1994 ء میں ہو میو پیتھی کلاسز کا آغاز فرمایا۔جس میں آپ نے نہایت سادہ زبان میں ہو میو پیتھی کے اصول وضوابط اور تجربات کا ذکر کیا اور گھروں میں بیٹھے ہوئے ہزاروں احمدی مردوزن ہومیو پیتھی کی ابتدائی تعلیم حاصل کرنے لگے اور گھر گھر میں ہومیوڈ سپنریاں کھل گئیں اور احمدی نہ صرف اپنی ضروریات پوری کرنے لگے بلکہ فیض کا یہ سلسلہ بیرونی احباب تک وسیع ہو گیا اور کثرت کے ساتھ فری ہو میو ڈسپنسریاں قائم ہونے لگیں۔آپ نے ضروری دواؤں کے باکسز بنا کر کئی ممالک میں بھجوائے اور گشتی ڈسپنسریاں وجود میں آگئیں۔آپ نے متعدد خطبات و خطابات میں ایمان افروز تجربات بیان کئے۔جس سے احمدیوں کو مزید تحریک ہوئی۔صفت رحمانیت کے تحت قائم ڈسپنسریاں: خطبہ جمعہ 23 اگست 2001ء میں آپ نے ہومیوڈسپنسریوں کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔خدا تعالیٰ نے صفت رحمانیت کے تابع جو شفا کا مضمون پیدا کیا ہے جس کا ذکر حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں ان میں ایک ہومیو پیتھی شفا کا نظام بھی ہے اور یہ الہی نظام شفا کے قریب تر ان معنوں میں