خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 462 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 462

462 مصیبت زدگان کے لئے تحریکات ان اصولی اور دائمی تحریکات کے علاوہ آپ نے حسب حالات ہر خطہ ہائے ارض کے مصیبت زدگان کے لئے امداد کی تحریکات فرمائیں۔مثلاً 9 نومبر 1984ء۔افریقہ کے قحط زدگان کے لئے 17 اکتوبر 1986ء۔ایل سلواڈور کے زلزلہ زدگان اور یتامیٰ کے لئے 18 جنوری 1991ء۔افریقہ کے فاقہ زدہ ممالک کے لئے 26 اپریل 1991 ء۔لائبیریا کے مہاجرین کے لئے 30 اکتوبر 1992ء۔صومالیہ کے قحط زدگان کے لئے 29 جنوری 1993ء۔بوسنیا کے آفت زدگان کے لئے 1992ء میں بوسنیا کی جنگ سے بے گھر ہونے والے لوگوں کے لئے جماعت نے غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی۔ان کے اہل خانہ کی تلاش کے لئے حضور نے احمد یہ ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر کر وائے نیز بوسنیا کے جہاد میں احمدیوں کو حتی الوسع حصہ لینے کی تحریک فرمائی۔30 را کتوبر 1992ء کو حضور نے بوسنیا کے یتیم بچوں کی امداد اور 19 فروری 1993 ء کو بوسنین خاندانوں سے مؤاخات قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔جنوری 1995 ء میں جاپان کے شہر کو بے میں زلزلہ آیا جس میں حضور کے ارشاد کے تابع جماعت نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔اسی طرح اگست 1999ء میں ترکی اور 2001ء میں بھارت میں زلزلہ کے موقعہ پر جماعت نے ہر قسم کی امداد میں حصہ لیا۔ہیومینیٹی فرسٹ کا قیام حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اگست 1992ء بمقام بیت الفضل لندن میں جماعت احمدیہ کے زیر انتظام خدمت خلق کی ایک عالمی تنظیم قائم کرنے کا اعلان فرمایا۔حضور نے فرمایا اب وقت آگیا ہے کہ جماعت احمد یہ عالمگیر سطح پر ریڈ کر اس وغیرہ کی طرز پر خدمت خلق کی ایک ایسی تنظیم بنائے