خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 439 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 439

439 مشرقی یورپ میں مشنوں کا قیام حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 27 دسمبر 1996 ء میں مشرقی یورپ کے ممالک کے لئے 15 لاکھ ڈالر کی مالی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا۔مشرقی یورپ کے ممالک میں مساجد قائم کرنے ہمشن ہاؤس تعمیر کرنے اور ان ممالک کے لوگوں کی تربیت کے لئے ان ہی کے افراد کو تربیت دینا ایک اہم ضرورت ہے۔حضور نے فرمایا حسب معمول اس چندے کا دسواں حصہ میں خود ادا کروں گا۔نیز فرمایا کہ اس تحریک کی مدت دو سال ہوگی اور پہلے سال دو تہائی ادائیگی کرنی ہوگی۔(الفضل 30 نومبر 1996ء) امریکہ میں نئے مشنوں اور مساجد کی تحریک ریاستہائے متحدہ امریکہ عالمی افق پر ایک عظمت کا حامل نام ہے۔یہاں جماعت کا آغا ز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مخلص فدائی حضرت مفتی محمد صادق صاحب کے ذریعہ حضرت مصلح موعودؓ کے دور میں ہوا۔اس عرصہ میں جماعت میں ترقی ہوئی تاہم مساجد اور مشنوں کی تعداد میں ضروریات کے مطابق اضافہ نہیں ہوا۔بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر 15 دسمبر 1982ء کو احباب جماعت کے نام اپنے ایک پیغام میں اڑھائی ملین ڈالر جمع کرنے کی تحریک کی اور اپنی طرف سے 5 ہزار ڈالر عطا فرمائے۔حضور نے فرمایا: میں سمجھتا ہوں کہ اگر ہم پانچ مشن ہاؤسز کی تعمیر کو پیش نظر رکھ کر کام شروع کر دیں اور اخلاص کے ساتھ اللہ تعالیٰ سے عاجزی اور انکساری کے ساتھ دعائیں کرتے ہوئے تو فیق بڑھانے کی کوشش کریں تو بعید نہیں کہ ہم ان پانچ مشن ہاؤسز کا بوجھ برداشت کر سکیں“۔روزنامه الفضل مورخہ 31 مارچ 1983 ء ) اس تحریک پر احباب جماعت نے والہانہ لبیک کہا اور 1983ء (جولائی) کی رپورٹ کے مطابق تقریباً ڈیڑھ ملین ڈالرز کے وعدہ جات موصول ہو گئے اور پانچ لاکھ ڈالرز مالیت کی زمین کے عطیہ کی وصولی کے علاوہ نقد وصولی ایک لاکھ ستائیس ہزار ڈالرز ہوگئی اور یکم اگست 1987ء کو جلسہ سالانہ لندن