خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 428 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 428

428 کے لئے ان کا وفد گیا ہے جو دعوۃ الی اللہ کے ذریعہ جماعت قائم کرے گا۔جب یہ دونوں شرطیں اکٹھی ہو جائیں گی تو پھر انشاء اللہ چندہ کی عام تحریک بھی کر دی جائے گی۔حضور نے فرمایا میرے ساتھ کے قافلے نے ایک ہزار پونڈ کا وعدہ کیا ہے۔ایک ہزار اپنی طرف سے پہلے ہی کر دیا تھا اور کچھ خطبہ کے نتیجہ میں از خود بھی لوگوں نے وعدے لکھوا دیئے یار تم ادا کر دی۔عام تحریک کے بعد مسجد کے کام کا آغاز ہو جائے گا۔اخبار بدر قادیان 25 نومبر 1993ء) کینیڈا کے شہر مسی ساگا کی مسجد کے لئے مالی تحریک حضور نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 30 اکتوبر 1992ء کو کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں مسجد کی تعمیر کے لئے چندہ کی تحریک فرمائی اور اس ضمن میں اپنی طرف سے حضور نے 12 ہزار ڈالرز دینے کا اعلان فرمایا۔حضور نے فرمایا کہ باہر کے ممالک میں سے جو صاحب حیثیت لوگ ہیں وہ بھی اس مسجد کی تعمیر میں مالی طور پر حصہ لیں۔(الفضل یکم نومبر 1992ء) مسی ساگا میں 15ایکڑ رقبہ پر 28 ہزار مربع فٹ کی تعمیر شدہ عمارت چند سال قبل خریدی گئی اور مشن ہاؤس قائم کیا گیا۔اس وسیع عمارت میں جامعہ احمدیہ کینیڈا بھی قائم کیا گیا ہے۔بیلجیئم کی مسجد 3 مئی 1998ء کو لیجیئم کے جلسہ سالانہ سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے حضور نے بیلجیئم میں ایک عظیم الشان مسجد کی تحریک فرمائی۔(الفضل 28 مئی 1998ء)