خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 401 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 401

401 المستهزئین یعنی اپنے مکان کو وسیع کر ، ہم استھز اء کرنے والوں کے مقابلہ میں تیرے لئے کافی ہیں۔حضور نے خطبہ جمعہ یکم نومبر 1974ء میں فرمایا:۔میں اُمید کرتا ہوں کہ جلسہ پر آنے والوں کی تعداد پچھلے سال کی نسبت زیادہ ہوگی انشاء اللہ اور ان ہنگاموں کے دنوں میں جنہوں نے مکان بنانے تھے وہ بھی نہیں بنوا سکے ہر سال مکان بنتے رہتے ہیں۔بیسیوں، بعض دفعہ سینکڑوں بن جاتے ہیں اس لئے میں یہ تحریک کرنا چاہتا ہوں کہ ہر وہ شخص جس کے پاس زمین ہو لیکن اُس نے ابھی تک مکان نہ بنایا ہو وہ قانونی اجازت لے کر فوری طور پر جلسہ سے قبل اپنی زمین میں اگر ممکن ہو تو دو تین فٹ کی چار دیواری بھی بنالے اور اگر یہ اُس کے لئے ممکن نہ ہو تو ایک کمرہ بنالے اس نیت کے ساتھ کہ جلسہ کے مہمان وہاں ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ آپ کے اس مکان میں اس خلوص نیت کی وجہ سے بہت برکتیں دے گا۔پس آج ہی یہ کام شروع کر دو یعنی آج سے مراد ہے جس کے کان میں جس دن یہ آواز پہنچے۔کمرہ بنانا ہے بے شک ایسا بنا دیں جس کی آپ کو بعد میں ضرورت نہ ہو یا جو امیر لوگ ہیں وہ اپنے کام کرنے والوں کے لئے کمرے بناتے ہیں۔بے کچے کمرے بنادیں مگر مہمانوں کے لئے بنائیں اور قانونی اجازت لے کر بنا ئیں۔میری اس تحریک کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جس دن قومی اسمبلی کے سارے ایوان پر مشتمل خصوصی کمیٹی بنی اُس دن جب اعلان ہوا کہ اس کمیٹی کا اجلاس In-camera یعنی خفیہ ہو گا۔اس بات نے کہ اجلاس خفیہ ہو گا مجھے پریشان کیا اور اس اطلاع کے ملنے کے بعد سے لے کر اگلے دن صبح چار بجے تک میں بہت پریشان رہا اور میں نے بڑی دُعائیں کیں۔یہ بھی دُعا کی کہ اے خُدا خفیہ اجلاس ہے پتہ نہیں ہمارے خلاف کیا تدبیر کی جائے۔تیرا حکم ہے کہ میں مقابلہ میں تدبیر کروں تیرا حکم ہے میں کیسے مانوں۔مجھے پتہ ہی نہیں اُن کی تدبیر کیا ہے تو ان حالات میں میں تیرا حکم نہیں مان سکتا۔بتائیں کیا کروں۔سورۃ فاتحہ بہت پڑھی اهدنا الصراط المستقیم بہت پڑھا۔ان الفاظ میں دُعا بہت کی اور صبح اللہ تعالیٰ نے بڑے پیار سے مجھے یہ کہا وَسِعُ مَكَانَكَ إِنَّا كَفَيْنَاكَ الْمُسْتَهْزِئِينَ۔کہ ہمارے مہمانوں کا تم خیال کرو اور اپنے مکانوں میں مہمانوں کی خاطر وسعت پیدا کرو اور جو یہ منصوبے جماعت کے خلاف ہیں ان منصوبوں کے دفاع کے لئے تیرے لئے ہم کافی ہیں تو تسلی ہوئی۔وَسِعُ مَكَانَكَ جو خاص طور پر کہا گیا اس لئے میرا فرض تھا کہ جماعت کو کہوں کہ