خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 395 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 395

395 وقف جدید کے متعلق تحریکات معلمین کے لئے تحریک 1966 ء تک وقف جدید میں 81 معلمین تھے جن میں زیر تعلیم واقفین بھی شامل تھے۔حضور نے خطبہ جمعہ 17اکتوبر 1966ء میں یہ تعداد 100 تک پہنچانے کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔میں چاہتا ہوں کہ اگلے سال واقفین وقف جدید کی کلاس میں جو جنوری 1967 ء سے شروع ہوگی۔کم از کم ایک سو واقفین ہو جائیں اور جماعت کو چاہئے کہ وہ اس طرف متوجہ ہو۔اساتذہ کی ایک تعداد ہر سال ریٹائر ہوتی ہے۔اگر وہ خاص طور پر اس طرف توجہ دیں تو وہ بہت مفید ہو سکتے ہیں۔اگر پنشن یافتہ اساتذہ اپنی بقیہ عمر وقف جدید میں وقف کریں تو ہمیں زیادہ اچھے اور تجربہ کار واقفین مل سکتے ہیں۔بشرطیکہ وہ خلوص نیت رکھنے والے ہوں اپنے اندر قربانی کا مادہ رکھنے والے ہوں۔دنیا کی محبت ان کے دلوں میں سرد ہو چکی ہو۔وہ خدا تعالیٰ کی طرف منہ کر کے اپنی بقیہ زندگی گزارنے کی متمنی اور خواہاں ہوں اور دنیا، شیطان اور دنیوی آرام اور آسائشوں کی طرف پیٹھ کر کے اپنی بقیہ زندگی کے دن گزارنے کے لئے تیار ہوں۔وہ باپ کی طرح تربیت کرنے والے ہوں۔یعنی محبت، پیار، اخلاص، ہمدردی اور غمخواری کے ساتھ تربیت کرنے والے ہوں۔ایسے اساتذہ اگر ہمیں مل جائیں تو ممکن ہے ہم انہیں یہاں ایک سال کی بجائے چند ماہ تعلیم دے کر جماعتوں میں کام کرنے کے لئے بھجوا سکیں۔خطبات ناصر جلد اول ص 418 اسی ضمن میں حضور نے بجٹ میں اضافہ کا بھی مطالبہ فرمایا۔وقف جدید دفتر اطفال 7 اکتوبر 1969 ء کو حضور انور نے وقف جدید کے دفتر اطفال کے قیام کا اعلان کیا۔اس کا پس منظر بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔میں آج احمدی بچوں (لڑکوں اور لڑکیوں) سے اپیل کرتا ہوں کہ اے خدا اور اس کے رسول