خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 388 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 388

388 1 کوڑے کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا انتظام کیا جائے۔2۔کپڑوں کی صفائی کا اہتمام کیا جائے۔3۔بازار کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔حضور فرماتے تھے۔(خطبات ناصر جلد 2 ص 367 ) ربوہ میں ایک مہمان کو اگر ایک کا نٹا بھی چبھ جائے تو ہمارے لئے دکھ اور شرم کی بات ہوگی۔سائیکل سواری کی تحریک حضور نے مجلس مشاورت 1973ء کے موقع پر 31 مارچ کو فر مایا:۔صحت کو برقرار رکھنے کے لئے سائیکل چلانا بہت مفید ہے۔میں چاہتا ہوں کہ جماعت میں مہم چلائی جائے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سائیکل چلائیں۔یہ ورزش بہت مفید ہے۔میرے خیال میں پاکستان میں ایک لاکھ احمدی ایسا ہونا چاہئے جن کے پاس سائیکل ہوں۔اگر آہستہ آہستہ سائیکل چلایا جائے تو ایک دن میں ایک سو میل سائیکل چلانا کچھ بھی مشکل نہیں۔مشاورت کے موقع پر جو رضا کار باہر کی جماعتوں سے آتے ہیں اس دفعہ میں نے خدام الاحمدیہ کو کہا کہ وہ رضا کا رسائیکلوں پر آئیں۔چنانچہ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، سرگودھا، لائکپور اور جھنگ سے 95 سائیکل سوار خدام مشاورت کے موقع پر یہاں پہنچے ہیں اور انہیں کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔آرام سے سائیکل چلا کر یہاں آگئے ہیں۔ایک لاکھ احمدی اگر ایک سو میل سائیکل چلائیں تو وہ ایک دن میں ایک کروڑ میل سائیکل چلالیں گے اور ضرورت پڑنے پر ان سے بہت مفید کام لئے جاسکیں گے۔انہیں سائیکل چلانے کی عادت ہوگی تو قومی ضرورت کے پیش آنے پر وہ فوراً اٹھ کھڑے ہوں گے۔کاروں اور موٹروں کی طرف نہیں دیکھیں گے۔انہیں کہا جائے گا کہ سائیکل پکڑو اور جاؤ اور وہ فورا چلے جائیں گے۔امراء جماعت اپنے اپنے اضلاع میں تحریک کریں کہ احباب جماعت سائیکل خرید ہیں۔چھ مہینہ کے اندراندرا کتوبر کے آخر تک میرے پاس رپورٹ آجانی چاہئے کہ کتنے سائیکل ان کے پاس ہو گئے ہیں۔پھر وہ تحصیل وار ایسا انتظام کریں کہ تین تین آدمیوں کا وفد ہر تحصیل کے ہر گاؤں میں جس کا نقشہ