خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 346 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 346

346 حفظ قرآن کی تحریک حضور نے اپنی خلافت کے آغاز میں جہاں قرآن کریم پڑھنے پڑھانے اور اس پر غور و تدبر کرنے کی تلقین فرمائی تعلیم القرآن کے لئے وقف عارضی کی تحریک فرمائی۔وہاں قرآن کریم کو حفظ کرنے کے سلسلہ میں حضور نے خدام کو ارشاد فرمایا کہ وہ قرآن مجید کا ایک ایک پارہ حفظ کریں جب ایک پارہ حفظ ہو جائے تو دوسرا پارہ حفظ کیا جائے اس سکیم سے حضور کا مقصد قرآن مجید کے زیادہ سے زیادہ حفاظ تیار کرنا تھا۔چنانچہ خدام الاحمدیہ نے اس تحریک پر کماحقہ عمل کرنے کی کوشش کی اور خدام کو ایک ایک پارہ حفظ کرنے کی سکیم تیار کی بعد میں اس کا جائزہ بھی لیا جاتا رہا اور ان خدام کے نام جنہوں نے ایک ایک پارہ حفظ کر لیا تھا۔حضور کی خدمت میں بغرض دعا بھجوائے گئے۔( الفضل خلیفہ ثالث نمبر ) سورۃ بقرہ کی 17 آیات یاد کرنے اور سمجھنے کی تحریک حضور نے 12 ستمبر 1969ء کو کراچی میں خطبہ جمعہ ارشاد کرتے ہوئے فرمایا:۔میرے دل میں یہ خواہش شدت سے پیدا کی گئی ہے کہ قرآن کریم کی سورۃ بقرہ کی ابتدائی سترہ آیتیں جن کی میں نے ابھی تلاوت کی ہے۔ہر احمدی کو یاد ہونی چاہئیں اور ان کے معانی بھی آنے چاہئیں اور جس حد تک ممکن ہو ان کی تفسیر بھی آنی چاہئے اور پھر ہمیشہ دماغ میں وہ متحضر بھی رہنی ہے۔اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ستر اسی صفحات کا ایک رسالہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام اور حضرت خلیفہ اول اور حضرت مسیح موعود کی تفاسیر کے متعلقہ اقتباسات پر مشتمل ہوگا ، شائع بھی کر دیں گے۔مجھے آپ کی سعادت مندی اور جذ بہ اخلاص اور اس رحمت کو دیکھ کر جو ہر آن الله تعالیٰ آپ پر نازل کر رہا ہے امید ہے کہ آپ میری روح کی گہرائی سے پیدا ہونے والے اس مطالبہ پر لبیک کہتے ہوئے ان آیات کو زبانی یاد کرنے کا اہتمام کریں گے۔مرد بھی یاد کریں گے عورتیں بھی یاد کریں گی۔چھوٹے بڑے سب ان سترہ آیات کو از بر کرلیں گے۔پھر تین مہینے کے ایک وسیع منصوبہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم ہر ایک کے سامنے ان آیات کی تفسیر بھی لے آئیں گے۔(خطبات ناصر جلد 2 ص 851 )