خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 311 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 311

311 1۔احباب چھوٹے پیمانہ پر اور چھوٹے سرمایہ سے کام شروع کریں۔2۔بیکا ر احمدیوں کو کام پر لگائیں اور افراد جماعت کو روزگار مہیا کرنے میں مدد کریں۔3۔تاجر اور صناع دوسرے احمدیوں کو تجارت اور صناعت کی تربیت دیں۔(انوار العلوم جلد 2 ص 583 4۔اس خیال میں تبدیلی پیدا کرنی چاہئے کہ کوئی پیشہ ذلیل ہے اور مختلف پیشوں اور تجارت کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔5۔احمدی تاجر باہمی تعاون کریں۔(رپورٹ مجلس مشاورت 1931ء) (رپورٹ مجلس مشاورت 1931 ء ) 6۔سوچنے اور غور وفکر میں لگے رہیں اور عقل وفراست سے کام لیں۔مشعل راه جلد اول)