خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 219
219 خاندانوں کی تاریخ اکٹھا کرنے کی تحریک حضرت خلیفہ المسیح الرابع نے جماعت کی دوسری صدی میں داخل ہوتے وقت تحریک فرمائی کہ : ہر خاندان کو اپنے بزرگوں کی تاریخ اکٹھا کرنے کی طرف متوجہ ہونا چاہئے“۔الفضل 27 مارچ 1989 ء ) اس تحریک پر لبیک کہتے ہوئے بہت سے افراد نے اپنی خاندانی یا علاقائی تاریخ کو محفوظ کیا ہے اور متعدد کتابیں یا کتابچے منظر عام پر آچکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری ہے۔اسی طرح بہت سے مقالے اور مضامین بھی شائع ہو چکے ہیں۔