خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 101 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 101

101 کر دیا جائے۔نیز فرمایا:۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حکم ہے کہ ہر ایک احمدی لنگر کے لئے چندہ دے۔اس لئے میری تجویز یہ ہے کہ سب چندہ میں سے دسواں حصہ لنگر کے فنڈ میں منتقل کر دیا جایا کرے اور باقی تبلیغ ولائت پر خرچ ہو۔تحصیل چندہ کے متعلق فرمایا :۔ہر جگہ کی عورتیں اپنے ہاں جلسہ کریں اور ایک اپنی سیکرٹری مقرر کریں۔جو ماہوار چندہ سب سے لکھوا کے اور باقاعدہ طور پر یہاں بھجوادیا کرے۔اگر کسی جگہ ایسی کارکن عورت نہ ہو تو مرد سیکرٹری ہیں۔خاوندوں ، باپوں ، بھائیوں اور بیٹوں کے ذریعے عورتوں کا چندہ وصول کریں۔وہ الگ جمع ہو اور الگ ہی بھیجا جایا کرے۔گاؤں کی عورتیں یہ انتظام کر سکتی ہیں کہ ایک آٹا فنڈ قائم کر لیں اور روزانہ ایک مٹھی آٹے کی الگ کر کے ایک برتن میں جمع کر دیا کریں۔جو ہفتہ وار جمع ہو کر عورتوں کے تبلیغ فنڈ میں جمع کیا جائے اور فروخت کر کے اس کی قیمت بھجوادی جایا کرے“۔(ضمیمہ الفضل 16 دسمبر 1916ء) اللہ تعالیٰ نے جماعت کی عورتوں کو توفیق دی کہ وہ حضور کی تحریک پر لبیک کہیں۔چنانچہ انہوں نے اخلاص کا بہترین نمونہ پیش کر کے اس خرچ کو برداشت کیا۔جو ان کے امام نے ان کے ذمہ لگایا تھا۔تحریری خدمات کی تحریک 1917ء میں مخالفین نے احمدیت کے خلاف کافی لٹریچر شائع کیا اس کے جواب میں حضور نے 26 اکتوبر 1917ء کے خطبہ جمعہ میں جماعت کو قلمی خدمت کے ذریعہ تبلیغ کی تحریک کرتے ہیں فرمایا:۔آج صرف تقریروں کا زمانہ نہیں، بلکہ تحریر کا ہے اور تحریر سے ایک شخص دور دور تک ہلچل ڈال سکتا ہے۔اس زمانہ میں مطابع کی ایجاد اور کاغذ کی کثرت نے حملہ کے طریق کو بدل دیا ہے اور جس طرح شرارت کے اسباب زیادہ ہو گئے ہیں۔اس طرح ہدایت کے سامان بھی بہت وسیع ہو گئے ہیں۔پس