خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 100
100 آنریری مبلغین کے لئے تحریک حضرت خلیفہ المسیح کے حکم سے تبلیغ کے کام کو ملک کے طول وعرض میں زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کے لئے نومبر 1916 ء آنریری مبلغین کے تقرر کی تحریک ہوئی۔الفضل 25 نومبر 1916 ء ) جس پر کئی احمدیوں نے لبیک کہا۔خواتین کے لئے تبلیغ فنڈ کی تحریک (الفضل 13 جنوری 1917ء) حضرت مصلح موعودؓ نے دسمبر 1916ء میں سلسلہ احمدیہ کی خواتین کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ اس وقت مرد اندازاً آٹھ دس ہزار روپیہ ماہوار کا خرچ برداشت کر رہے ہیں۔جن سے مختلف ضروریات دینی کو پورا کیا جاتا ہے اور سر دست مردوں کی جماعت پر اتنا بوجھ ہے کہ وہ اب زیادہ بوجھ برداشت نہیں کر سکیں گے۔ولائت کے اخراجات تبلیغ بڑھ رہے ہیں اور اس وقت پانچ سورو پیہ ماہوار کا اندازہ کیا جاتا ہے کہ جس سے وہاں گزارا ہو سکتا ہے۔عورتیں اپنے ذمہ یہ پانچ سو کی رقم لے لیں۔اس سے ان کا یہ عہد بھی پورا ہو جائے گا کہ ہم دین کو دنیا پر مقدم رکھیں گی اور جولوگ اس کے وجود کو پیش کر کے اسلام سے لوگوں کو بدظن کرتے ہیں۔ان کی اس کا روائی کا جواب بھی ہو جائے گا۔کیونکہ جب ولائت کے لوگوں کو یہ معلوم ہوگا کہ مسلمان عورتوں نے وہاں لوگوں کی ہدایت کے لئے ایک تبلیغی وفد بھیجا ہے۔تو ان کو فوراً معلوم ہو جائے گا کہ یہ جو ہمیں سنایا جاتا تھا کہ اسلام میں عورتیں جانوروں کی طرح سمجھی جاتی ہیں اور روحانی ترقیات کا دروازہ ان کے لئے بند ہے یہ بالکل غلط تھا کیونکہ مسلمان عورتیں نہ صرف خود دین پر قائم ہوتی ہیں بلکہ وہ تو ہزاروں کوسوں پر ہمیں بھی اسلام کی طرف بلانے کے لئے وفد بھیج رہی ہیں۔یہ ایک عملی چوٹ ہوگی جو جھوٹ بولنے والوں کے طلسم کو آنا فانا تو ڑ دے گی اور اہل یورپ کی آنکھیں اس بات کو معلوم کرتے ہی کھل جائیں گی اور وہ معلوم کر لیں گے کہ صرف صداقت سے محروم رکھنے کے لئے انہیں دھوکہ دیا جاتا تھا۔پھر جس قدر لوگ ایمان لائیں گے۔ان کا ثواب تمہارے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا“۔آپ نے ہدایت فرمائی ” ایک اشتہار بھی عورتوں کی طرف سے انگریزی میں ترجمہ کر کے شائع