خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات

by Other Authors

Page 98 of 613

خلفاء احمدیت کی تحریکات اور ان کے شیریں ثمرات — Page 98

98 میں چاہتا ہوں کہ ہم میں ایسے لوگ ہوں جو ہر ایک زبان کے سیکھنے والے اور پھر جاننے والے ہوں۔تاکہ ہم ہر ایک زبان میں آسانی کے ساتھ تبلیغ کرسکیں اور اس کے متعلق میرے بڑے بڑے ارادے اور تجاویز ہیں اور میں اللہ تعالیٰ کے فضل پر یقین رکھتا ہوں کہ خدا نے زندگی دی اور توفیق دی اور پھر اپنے فضل سے اسباب عطا کئے اور ان اسباب سے کام لینے کی توفیق ملی تو اپنے وقت پر ظاہر ہو جاویں گے۔غرض میں تمام زبانوں اور تمام قوموں میں تبلیغ کا ارادہ رکھتا ہوں“۔منصب خلافت انوار العلوم جلد 2 ص 35,34) اس مجلس نے حضور کے ارشاد کے روشنی میں تفصیلی تجاویز تیار کیں پھر ان تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حضور نے ایک انجمن کی بنیاد رکھی جس کا نام اپنے ایک رؤیا کی بناء پر انجمن ترقی اسلام “ رکھا۔یہ انجمن اپنے نام کی طرح خدا کے فضل سے اسلام کی ترقی اشاعت کا نہایت موثر ذریعہ ثابت ہوئی برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں اس انجمن کا نام ہمیشہ قائم رہے گا۔یہی وہ بابرکت ادارہ تھا جس نے ایک عرصہ تک دنیا میں تبلیغ کی ذمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے سنبھالے رکھی۔یہاں تک کہ پہلے صدرانجمن احمد یہ اور پھر 1945ء میں تحریک جدید نے بین الاقوامی سطح پر تبلیغ کا یہ کام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔تبلیغ کی اس سکیم کے لیے مالی تحریک کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے اس کام کو پورا کرنے کے لئے میرے دل میں ڈالا ہے کہ میں اسلام و احمدیت کی اشاعت کے لئے خاص جد و جہد کروں اور میں نے فی الحال اندازہ لگایا ہے کہ اس کام کا ایک سال کا خرچ بارہ ہزار روپیہ ہوگا۔میں نے روپیہ کے انتظام کے لئے ایک کمیٹی مقرر کی ہے۔جس میں مجلس معتمدین کے کل وہ ممبران شامل ہوں گے جو بیعت کر چکے ہیں اور ان کے علاوہ کچھ اور دوست بھی شامل کئے جائیں گے۔۔۔۔میں نے بہت دعاؤں کے بعد اس بات کا اعلان کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے امید ہے کہ وہ میری دعاؤں کو ضرور قبول کرے گا اور خود اشاعت اسلام کے لئے سامان کر دے گا اور جو لوگ اس کام میں میرا ہاتھ بٹائیں گے ان پر خاص فضل فرمائے گا۔میرے دوستو بارہ ہزار روپیہ سالانہ کی رقم بظاہر بہت معلوم ہوتی ہے۔لیکن جس رب نے مجھے اس