تحریک وقف نو

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 64 of 65

تحریک وقف نو — Page 64

118 طرف اشارہ کر رہی ہوتی ہے اور مومن ان سے اور پیغام لیتا ہے اور ان پیغاموں کی روشنی میں اپنے آپ کو مستعد کرتا ہے اور اپنے آپ کو تیار کرتا ہے پس خدا کی انگلی جو اشارے کر رہی ہے وہ اب واضح تر ہوتے چلے جا رہے ہیں اور وہ اشارے یہ ہیں کہ آگے بڑھو اور ساری دنیا کو محمد مصطفی ﷺ کے لئے فتح کر لو کیونکہ آج یہ دنیا اپنے دروازے تمہارے لئے کھول رہی ہے۔ہیں اے (دن حق) کے جیالو! اور اے خدمت دین کا دعوی کرنے والو ان مواقع سے فائدہ اٹھاؤ اور آگے بڑھو اور تمام دنیا کو دین حق) اور (دین حق کے خدا کے لئے سر کر لو خدا ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے (آمین)